ETV Bharat / state

راہل گاندھی کے قافلے پر حملہ بنگال میں نہیں بہار میں ہوا، ممتابنرجی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 31, 2024, 7:39 PM IST

Updated : Jan 31, 2024, 8:54 PM IST

راہل گاندھی کے قافلے پر حملہ بنگال میں نہیں بہار میں ہوا:ممتابنرجی
راہل گاندھی کے قافلے پر حملہ بنگال میں نہیں بہار میں ہوا:ممتابنرجی

Mamata Slam Congress Over Car Vandalised وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی کار حادثہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی وہ حمایت نہیں کرتی ہیں۔ ممتا نےکہا کہ یہ واقعہ بنگا ل میں نہیں ہوا ہےبلکہ بہار میں ہوا ہے اور یہ اس لئے انہوں نے نتیش کمار کی انتظامیہ کی سخت تنقید کی تھی۔

راہل گاندھی کے قافلے پر حملہ بنگال میں نہیں بہار میں ہوا:ممتابنرجی

مرشدآباد:بدھ کی صبح راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بنگال کے مالدہ ضلع میں داخل ہوئی ۔بنگال میں داخل ہونے کے بعد دیکھا گیا کہ ان کی کار کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔اس وقت ان کی گاڑی میں بنگال کانگریس کے صدر ادھیررنجن چودھری موجود تھے۔ادھیررنجن چودھری نے الزام عائد کیا کہ اول دن سے ہی بنگال حکومت ہماری مدد نہیں کررہی ہے۔خیال رہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت ممتا بنرجی مالدہ سے مرشدآباد آرہی تھیں ۔

مرشدآباد پہنچنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ راہل گاندھی کے کار کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اس کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور یہ افسوس ناک واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جوڑو نیائے یاترا: مالدہ میں راہل گاندھی کی گاڑی پر حملہ

ممتا نے بتایا کہ بہار سے راہل کی کار بنگال میں داخل ہوئی تھی تو اس وقت ان کی کار کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔ لہذا بنگال میں کوئی بھی اس میں شامل نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بہار میں راہل گاندھی نے نتیش کمار کی تنقید کی ہے اور نتیش کمار حال ہی میں انڈیا اتحاد سے نکل کر بی جے پی اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔ممکن ہے کہ اس کے پیچھے یہ سب واقعات ہوں۔

یواین آئی

Last Updated :Jan 31, 2024, 8:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.