ETV Bharat / state

اے ایم یو میں نصاب سے اسلامک حصہ ہٹانے کے بعد بیان بازی کا سلسلہ جاری - Urdu Syllabus in AMU

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 5:34 PM IST

the rhetoric continues After removing the Islamic part from the syllabus in AMU
اے ایم یو میں نصاب سے اسلامک حصہ ہٹانے کے بعد بیان بازی کا سلسلہ جاری (ETV Bharat Urdu)

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ نے گیارہویں جماعت کے داخلہ امتحان کے نصاب سے اسلامک حصے ہٹانے کے بعد وضاحت میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے دور میں اسلامک حصہ نہیں ہٹایا گیا ہے۔ وہیں متعلقہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے صدر نے واضح کیا کہ شعبہ کو اس کا کوئی علم نہیں تھا۔

اے ایم یو میں نصاب سے اسلامک حصہ ہٹانے کے بعد بیان بازی کا سلسلہ جاری (ETV Bharat Urdu)

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے گیارھویں جماعت داخلہ امتحان کے نصاب میں موجود انڈو اسلامک میں سے اسلامک حصہ رواں برس سے ہٹادیا ہے۔ جس سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے 2 مئی کو ہی خصوصی خبر شائع کی تھی۔ جس کو لے کر کیمپس میں طلباء میں بے چینی پائی جا رہی ہے جہاں طلباء نے وائس چانسلر سے ملاقات کرکے نصاب سے ہٹائے گئے اسلامک حصہ کو شامل کرنے کے مطالبے کی بات ای ٹی وی بھارت سے کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو نے نصاب سے اسلامک حصہ کیوں ہٹایا؟ - AMU Remove Islamic Section

نصاب سے اسلامک حصے کو ہٹائے جانے سے متعلق 4 مئی کو شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی تھی جس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اے ایم یو ترجمان پروفیسر عاصم صدیقی سے سوالات کئے تو انہوں نے واضح کیا کہ نصاب کو کم کرنے کے لئے انڈو اسلامک میں سے کچھ حصہ ہٹانے کا فیصلہ لیا گیا تھا وہ بھی موجودہ وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے دور میں نہیں۔

انہوں نے 5 اور 9 مارچ 2024 کی اکیڈمک کمیٹی اور اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کا حوالا دیتے ہوئے واضح کیا کہ پروفیسر عاصم نے واضح کیا نصاب سے اسلامک حصہ ہتانے کا فیصلہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے دور میں نہیں لیا گیا۔

بتائی گئیں اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کی تاریخ سے یہ تو واضح ہو گیا کہ نصاب سے اسلامک حصہ کو ہٹانے کا فیصلہ موجودہ وائس چانسلر نعیمہ خاتون کے دور میں نہیں بلکہ ان کے شوہر پروفیسر محمد گلریز کے دور میں لیا گیا تھا جب وہ وائس چانسلر کی خدمات انجام دے رہے تھے کیونکہ اس دور میں وہیں ایکٹنگ وائس چانسلر تھے۔

اکیڈمک کونسل کی میٹنگز جس میں فیصلہ لیا گیا تھا سے متعلق اسلامک اسٹڈیز کے صدر شعبہ اور اکیڈمک کونسل کے رکن پروفیسر عبدالحمید فاضلی نے نصاب سے ہٹائے گئے اسلامک حصہ سے متعلق بتایا کہ شعبہ کو اور مجھے اس کا علم نہیں تھا اور ہمیں خود سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے اس کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

انہوں نے اکیڈمک کونسل کی میٹنگ سے متعلق بتایا نصاب سے اسلامک حصہ کو ہٹانے اور الگ کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی, اور ایڈمیشن کمیٹی کی میٹنگ میں کچھ انگریزی کے سوالات شامل کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن ایڈمیشن کمیٹی میں اسلامک اسٹڈیز کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔

واضح رہے 2 اپریل کو سابق وائس چانسلر طارق منصور کے استعفی کے بعد موجودہ وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے شوہر پروفیسر محمد گلریز نے 4 اپریل 2023 سے 22 اپریل 2024 تک وائس چانسلر کی خدمات انجام دی تھیں یعنی وہ قائم مقام وائس چانسلر تھے جنہوں نے 22 اپریل کو اپنی بیوی کو وائس چانسلر کا چارج سونپا تھا۔

اسلامک حصہ کو ہٹائے جانے سے طلبہ میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے اور علی گڑھ کی کچھ معروف ملی تنظیمیں اس ھوالے سے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون سے مل کر انہیں ایک میمورنڈم دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ کو کسی نہ کسی صورت رفع دفع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.