ETV Bharat / state

گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 5:20 PM IST

Updated : Mar 4, 2024, 5:29 PM IST

Ramadan Reception Meeting in Gulbarga: گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں علماء گلبرگہ نے شرکت کرکے ماہ رمضان کی عظمت اور برکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر فضول وقت ضائع نہ کریں۔

Ramadan reception meeting held at Gulbarga Qazaat Counseling Center
Ramadan reception meeting held at Gulbarga Qazaat Counseling Center

گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد

گلبرگہ: گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر میں جلسہ استقبال رمضان منایا گیا۔ ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں گلبرگہ ضلع موروثی قضائت ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلبرگہ ضلع کونسلنگ سنٹر محلہ مومن پورہ میں جلسہ استقبال رمضان المبارک منایا گیا۔ اس موقع پر مقرر خصوصی محسن ملت مولانا حافظ محمد شریف مظہری صاحب صدر جمعیت علما گلبرگہ نے شرکت کر کے ماہ رمضان کی عظمت اور برکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر غیر ضروری طور پر وقت ضائع نہ کریں۔ کیوں کہ ماہ رمضان میں امت مسلمہ کے لیے روزے فرض رکھے گئے ہیں۔ نوجوان اس ماہ میں دیر رات تک اپنا بے فضول ضائع کر نے کے بجائے اپنا وقت کثرت کے ساتھ عبادتوں میں گزاریں۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ قضائت کونسلنگ سینٹر میں تیسرے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان عظمت اور برکت کا مہینہ ہے۔ انہوں نے وقت پر نماز اور روزوں کی پابندی کر نے کے لیے زور دیا۔ ‌اس موقع پر جلسہ کی زیر صدارت ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی گلبرگہ صدر قاضی نے انجام دی۔ اور اس موقع پر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست، قاضی سید عمران صدیقی، صدر قاضی الند نائب صدر گلبرگہ اور قاضی محمد‌ اعظم مقتدر صدیقی صدر قاضی چیتا پور سیکرٹری اور قاضی سراج وجہی اور خواجہ گیسو دراز ریٹائرڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قاضی صاحبان اور سماجی ملی مذہبی لیڈران نے شرکت کی۔

Last Updated : Mar 4, 2024, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.