ETV Bharat / state

گلبرگہ قضائت کونسلنگ سینٹر میں تیسرے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 11:40 AM IST

Qaziyat Counselling Centre In Gulbarga: ضلع گلبرگہ کے مومن پورہ میں قضائت کونسلنگ سنٹر میں معاشرے میں طلاق اور خلع کے واقعات میں تشویشناک اضافہ کو لے کر ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سماج کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

گلبرگہ قضائت کو نسلنگ سنٹر میں تیسرا مشاورتی اجلاس کا انعقاد
گلبرگہ قضائت کو نسلنگ سنٹر میں تیسرا مشاورتی اجلاس کا انعقاد

گلبرگہ قضائت کو نسلنگ سنٹر میں تیسرا مشاورتی اجلاس کا انعقاد

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے مومن پورہ میں قضائت کو نسلنگ سنٹر کے تیسرے مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ گلبرگہ صدر قاضی ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی کے صدرات میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقعے پر علما، وکلا اور دانشوروں کے مشوروں سے طلاق اور خلع کے مسائل کو شریعت کے مطابق حل کرنے اور فریقین کے بیچ آپسی رضا مندی قائم‌ کرنے کے لیے مشورے دیے گئے۔

اس موقعے پر مولانا محمد جیلانی باقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکن میں نظام قضات حضرت انوار اللہ فاروقی کے دور سے شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔ یہاں پر ہر مسلک، ہر جماعت کے لوگ آتے ہیں۔ یہ اتحاد کی سب سے بڑی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تب تک وجود میں نہیں آیا تھا۔ کل جماعتی اتحاد کا بہت بڑا پلیٹ فارم ہمارے پاس موجود ہے۔ اس سلسلے کو ہم لوگوں کو جاری رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں ہُکّہ کی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی

اس موقعے پر سینر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ گلبرگہ شہر میں گلبرگہ قضائت کے ذریعے بہت ہی اچھی پہل شروع کی گئی ہے۔ گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر مرکزی دفتر موروثی صدر قاضی گلبرگہ نے تمام علما ایڈوکیٹ اور سماجی کارگزار کو جوڑ کر ایک اچھا کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.