ETV Bharat / state

اُجین کے بھگوان مہاکال میں بڑا حادثہ، بھسمہ آرتی کے دوران مندر میں آگ لگی، کئی لوگ زخمی - Fire INCIDENT AT BHAGWAN MAHAKAL

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 8:19 AM IST

Updated : Mar 25, 2024, 9:38 AM IST

اجین کے مہاکال مندر میں پیر کی صبح آگ لگ گئی۔ حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اجین کے کلکٹر نے معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

اُجین کے بھگوان مہاکال میں بڑا حادثہ
اُجین کے بھگوان مہاکال میں بڑا حادثہ

اجین: ہولی کے دن مشہور مہاکال مندر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بھسما آرتی کے دوران اچانک مندر میں آگ بھڑک اٹھی۔ پجاری سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی تھی کہ آگ پر بروقت قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی لائیو ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ یہاں کلکٹر نے جانچ کا حکم دیا ہے۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال کے برن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق پیر کی صبح مہاکال مندر میں ہولی کا تہوار منایا جا رہا تھا۔ سینکڑوں لوگ ایک دوسرے پر رنگ ڈال رہے تھے۔ بابا مہاکال کی بھسمہ آرتی کے دوران آرتی کی پلیٹ پر رنگ گرا اور پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے مندر میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ مندر کے اندر موجود پجاری آگ میں جھلس گیا، جسے فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے بتایا کہ مندر میں ہولی کھیلی جا رہی تھی۔جس میں کافور کا استعمال کرتے ہوئے آرتی کی جارہی تھی۔ کافور کی وجہ سے مزید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں سب کی حالت مستحکم ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، معلوم کیا جائے گا کہ آگ گلال سے لگی یا آگ لگنے کی کوئی اور وجہ تھی۔

زخمیوں میں پجاری ستیہ نارائن سونی، چنتامن، رمیش، انش شرما، شبھم، وکاس، مہیش شرما، منوج شرما، سنجے، آنند، سونو راٹھور، راجکمار بیس، کمل، منگل شامل ہیں۔ 14 زخمیوں میں سے 9 کو اندور ریفر کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ ان کی حالت نازک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اجین کے آئی جی سنتوش کمار سنگھ، کمشنر سنجے گپتا اور کلکٹر نیرج کمار سنگھ زخمیوں کا حال جاننے کے لیے ضلع اسپتال پہنچے۔

مزید پڑھیں:جے این یو طلبہ یونین انتخابات میں لیفٹ کی جیت، چاروں عہدوں پر اے بی وی پی کو شکست - JNSU Elections 2024

کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے کہا کہ مندر میں ہولی کھیلی جا رہی تھی۔ حرم میں کافور کا استعمال کرتے ہوئے آرتی کی جارہی تھی۔ پھر کافور کی آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں سب کی حالت مستحکم ہے۔ واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جانچ ٹیم میں اے ڈی ایم انکل جین، اے ڈی ایم مرنل مینا جلد ہی رپورٹ پیش کریں گے۔ اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ آگ گلال کی وجہ سے لگی یا آگ لگنے کی کوئی اور وجہ تھی۔کلیکٹر نے کہا کہ مندر میں درشن کے انتظامات خوش حالی سے جاری ہیں۔

Last Updated :Mar 25, 2024, 9:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.