ETV Bharat / state

وسطی شمالی ممبئی سے مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدوار کو میدان میں اتارا کانگریس کی راہ مشکل - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 1:20 PM IST

وسطی شمالی ممبئی سے مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدوار کو میدان میں اتارا، کانگریس کے لیے راہیں کٹھن
وسطی شمالی ممبئی سے مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدوار کو میدان میں اتارا، کانگریس کے لیے راہیں کٹھن (ETV Bharat Urdu)

Central North Mumbai Seat: وسطی شمالی ممبئی سے مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدوار کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے، جس کے سبب کانگریس کے لیے راہیں کٹھن ہوگئی ہیں۔

وسطی شمالی ممبئی سے مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدوار کو میدان میں اتارا، کانگریس کے لیے راہیں کٹھن (ETV Bharat Urdu)

ممبئی: مجلس اتحاد المسلمین نے وسطی شمالی ممبئی سے رمضان چودھری کو لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ دیا ہے۔ جب کہ اس علاقہ سے بی جے پی نے قصاب کو پھانسی کے پھندے تک پہنچانے کا راگ الاپنے والے سرکاری وکیل اجول نکم اور کانگریس نے ورشا گائیکواڑ کو ٹکٹ دیا ہے۔ سنہ 2019 میں مجلس کے ٹکٹ پر شکشت کھانے والے وارث پٹھان جنہوں نے راجیہ سبھا میں اپنی سیٹ کھوئی اور ان کی وجہ سے شیوسینا کے اُمیدوار یامنی یشونت جادھو کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ الزام لگایا گیا تھا کہ وارث پٹھان نے یہاں ووٹوں کی تقسیم میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اب اسی روایت کو وہ زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مہاراشٹر میں تین پارلیمانی امیدوار اتارے گی - Lok Sabha Elections

اب آتے ہیں شمالی وسطی ممبئی سے یہاں رمضان چودھری کے انتخاب میں ٹکٹ ملنے کے بعد کیا ہوسکتا ہے۔ وارث پٹھان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجلس کو قوم کی فکر ہے اس لیے یہاں مداخلت کرنی پڑی۔ یہی نہیں وارث پٹھان نے نسیم خان کو لیکر بڑی فکر جتائی۔ اس علاقہ میں مسلمانوں کی 20 فیصد آبادی ہے۔ حالانکہ 2019 کے انتخابات میں ایم آئی ایم کے امیدوار کی وجہ سے نسیم خان کو یہاں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب اس علاقہ سے ورشا گائیکواڑ اور اجول نکمِ کا سیدھا مقابلہ تھا۔ اجول نکم غیر سیاسی شخصیت ہیں۔ اور ورشا گائیکواڑ کو سیاست وراثت میں ملی ہے۔ اس لیے اُنہیں یہ میدان فتح کرنا آسان تھا۔ لیکن اب مجلس کے اس اُمیدوار کے سبب ورشا گائیکواڑ کے لیے یہ رہ ناممکن تو نہیں ہے لیکن مشکل ضرور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.