ETV Bharat / state

شہر خاص میں ووٹنگ شرح باقی اسمبلی حلقوں سے کم - Downtown Low Voter Turnout

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 6:59 PM IST

ؒLok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے چوتھے مرحلہ کے تحت آج سرینگر پارلیمانی نشست کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ کشمیر کی دیگر نشستوں - بارہمولہ اور اننت ناگ راجوری کے لیے بالترتیب 20 اور 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

شہر خاص میں ووٹنگ شرح باقی اسمبلی حلقوں سےکم درج
شہر خاص میں ووٹنگ شرح باقی اسمبلی حلقوں سےکم درج (ای ٹی وی بھارت)

شہر خاص میں ووٹنگ شرح باقی اسمبلی حلقوں سےکم درج (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر): سرینگر پارلیمانی نشست کی کئی اسمبلی حلقوں میں اگرچہ صبح سویرے ووٹنگ کی شرح بہتر دیکھی گئی تاہم شہر خاص کے چند اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ شرح کافی کم دیکھی گئی۔ سرینگر نشست پر مجموعی طور شام 5 بجے تک ووٹنگ کی کل شرح 35.75درج کی گئی حبہ کدل حلقے میں سب سے کم شرح 13فیصد درج کی گئی۔ سال 2019کے لوک سبھا انتخابات میں مجموعی طور 15فیصد سے بھی کم ووٹنگ درج کی گئی تھی۔

اس مرتبہ جن لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا انہوں نے کہا کہ ’’ووٹ ہمارا حق اور ہمیں اپنے ووٹ کا صیحیح استعمال کرنا چائیے تاکہ قابل اور ایماندار امیدوار ملک کے بڑے ایوان تک پہنچ سکیں۔‘‘ شہر خاص کے باشندوں نے اپنے مسائل کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ بے حد پریشان ہیں اور ہم اس پریشانی اور گھٹن سے نجات چاہتے ہیں اور یہ معاملات اس وقت ہی حل ہوں گے جب یہاں سے موثر آواز پارلیمنٹ تک پہنچے گی اور توقع ہے کہ جس بھی امیدوار کو ہم یہاں سے منتخب کریں گے وہ کشمیر، خاص کر سرینگر پارلیمانی حلقے کی بہتر طور پر نمائندگی کرے گا۔

واضح رہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست پر کل دو درجن امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں این سی آغا روح اللہ اور پی ڈی پی کے وحید پرہ کے مابین کڑا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔ اس نشست پر 17لاکھ سے بھی زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہے جن میں پچاس ہزار سے زائد کشمیری مہاجر پنڈت ووٹرز بھی شامل ہیں جن کے لیے جموں اور ادھمپور اضلاع کے ساتھ ساتھ دارالحکومت دہلی میں بھی پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے شہر خاص میں ماضی کے برعکس پُرامن ووٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.