ETV Bharat / state

گیا: مگدھ یونیورسٹی کے ذریعے مرزا غالب کالج کے سکریٹری اعزاز سے سرفراز - Mirza Ghalib College

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 3:02 PM IST

شہر گیا میں واقع مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی اعزاز سے سرفراز کیے گئے ہیں۔ مگدھ یونیورسٹی کے کالجوں میں مرزا غالب کالج واحد ادارہ ہے۔جس کے سکریٹری کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

گیا: مگدھ یونیورسٹی کے ذریعے مرزا غالب کالج کے سکریٹری اعزاز سے سرفراز
گیا: مگدھ یونیورسٹی کے ذریعے مرزا غالب کالج کے سکریٹری اعزاز سے سرفراز

گیا : ضلع گیا کا واحد اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو مگدھ یونیورسٹی بودھ گیا کی جانب سے اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔ مگدھ یونیورسٹی بودھ گیا کے پی جی شعبہ فلسفہ کی جانب سے اور انڈین کونسل فلاسفکل ریسرچ نئی دہلی کے اشتراک سے ڈائیلاگ، ڈیبیٹ اینڈ نریٹیوان انڈین فلاسفی کے عنوان سے تین روزہ سمینار منعقد ہوا تھا جس کے اختتامی اجلاس میں مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر تپن شانڈلیہ وائس چانسلر شیاما پرساد مکھرجی یونیورسٹی رانچی، انڈین کونسل فلاسفیکل ریسرچ نئ دلی کے سابق صدر پروفیسر آرسی سنہا اور مگدھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد اشتیاق موجود تھے۔

اس پروگرام کی صدارت مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ششی پرتاپ شاہی نے کی ۔ پروگرام میں ڈاکٹر سمیر کمار شرما رجسٹرار مگدھ یونیورسٹی اور شعبہ فلسفہ کے صدر پروفیسر جاوید انجم کے علاوہ بڑی تعداد میں مگدھ یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات موجود رہے۔ پروگرام میں مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو شال اور مومنٹو دےکر اعزاز سے سرفراز کیا گیاہے۔ کالج کے پروفیسر انچارج ڈاکٹر محمد علی حسین نے کہا کہ یہ غالب کالج کے لیے فخر کا مقام ہے کہ مگدھ یونیورسٹی کے ماتحت کالجوں میں مرزا غالب کالج واحد ادارہ ہے جسے اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ اعزاز کالج میں نمایاں کارکردگی، تعلیمی تعمیراتی سرگرمیوں کو بہتر ڈھنگ سے انجام دینے کے لیے دیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ مگدھ یونیورسٹی کے کالجوں میں مرزا غالب کالج واحد ادارہ ہے۔ جس کے سکریٹری کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ اعزاز سے سرفراز ہونے پر کالج میں خوشی کا ماحول ہے۔ کالج ایڈہاک کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان عزیز منیری سمیت کالج کے اساتذہ وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.