ETV Bharat / state

خواتین کیلئے خصوصی مفت ہیلتھ کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 12:27 PM IST

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج و اسپتال کے شعبہ نسواں و قبالت نے خواتین کے لئے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین علاج کے لیے پہنچی۔

خواتین کے لئے خصوصی مفت ہیلتھ کیمپ
خواتین کے لئے خصوصی مفت ہیلتھ کیمپ

خواتین کے لئے خصوصی مفت ہیلتھ کیمپ

علی گڑھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش میں عالمی یوم خواتن کے موقعے پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسی ضمن میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے اے ایم یو کے اجمل خاں طبیہ کالج و اسپتال کے شعبہ نسواں و قبالت نے دواخانہ طبیہ کالج کے اشتراک سے خواتین کے لیے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد اجمل خاں طبیہ کالج کی او پی ڈی نمبر چار میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین علاج کے لیے پہنچیں۔ خواتین کو مرض کے مطابق مفت ادویات دی گئی اور ان کی مفت جانچ بھی کی گئی۔

ضلع علیگڑھ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہجمال، جمالپور، جیون گڑھ کی خواتین خاضی تعداد میں نے مفت ہیلتھ کیمپ پہنچی۔ شعبہ نسواں و قبالت کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے مفت ہیلتھ کیمپ سے متعلق بتایا یہ دو روزہ مفت ہیلتھ کیمپ ہے خصوصی طور پر خواتین کے لئے، صبح سے ہی خاصی تعداد میں خواتین آرہی ہیں۔

ان کا رجسٹریشن پرچہ، ادویات اور جانچ سب مفت ہے۔ اس کیمپ میں ہم گائناکالوجی سے متعلق مسائل و امراض کا علاج کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ خواتین اپنی صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ آج کل خواتین میں حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد بھی کافی پریشانیاں سامنے آرہی ہیں جس سے بچنے کے لئے ہم ان کو آگاہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا دواخانہ طبیہ کالج نے ہمیں اس کیمپ کے لئے ادویات مہیا کروائی ہے جس کی وجہ سے ہم۔خواتین میں تقسیم کرپا رہے ہیں۔ اس لیے ہم دواخانہ طبیہ کالج کا شکر ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ نمائش میں ڈیزاسٹر بیداری کیمپ کا انعقاد

ڈاکٹر طوبہ فاطمہ نے بتایا یہاں آرہی خواتین زیادہ غریب گھر سے تعلق رکھتی اور وہ تعلیم یافتہ بھی نہیں ہیں اسی وجہ سے وہ اپنی صحت، صاف صفائی اور متوازن غذا نہیں لے پاتی ہیں اور اپنا علاج کسی اچھے اسپتال میں بھی نہیں کروا پاتی ہیں اسی لئے ہمنے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا ہے تاکہ اسی خواتین اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنا علاج کروا سکیں۔ مفت ہیلتھ کیمپ میں علاج کروانے آنے والی خواتین نے اس طرح کے کیمپ کی ضرورت ظاہر کی، انہوں نے بتایا ہم اس کیمپ سے فائدہ ہوا، ہمیں مفت ادویات دی گئی ہے اور مفت کیمپ ہونے کے باوجود ہمیں ڈاکٹرز نے بہت اچھے سے دیکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.