ETV Bharat / state

منی لانڈرنگ کیس: جھارکھنڈ کے ریاستی وزیر عالمگیر عالم کو ای ڈی کا سمن - Jharkhand Cash Recovery

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 3:57 PM IST

ای ڈی نے جھارکھنڈ کے ریاستی وزیر عالمگیر عالم کو طلب کیا ہے۔ ایجنسی نے انہیں رانچی کے زونل آفس میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔

جھارکھنڈ کے ریاستی وزیر عالمگیر عالم کو ای ڈی کا سمن
جھارکھنڈ کے ریاستی وزیر عالمگیر عالم کو ای ڈی کا سمن (فوٹو:ای ٹی وی بھارت)

رانچی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جھارکھنڈ حکومت کے محکمہ دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کو سمن جاری کیا ہے۔ عالمگیر عالم کو 14 مئی کی صبح 11 بجے رانچی میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع ای ڈی کی زونل آفس میں طلب کیا ہے۔

  • پی اے کے گھر سے ملے 35 کروڑ

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریاستی وزیر عالمگیر عالم کو ان کے پی ایس کے گھر سے ملنے والے 35 کروڑ روپے کے حوالے سے سمن جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو جھارکھنڈ حکومت کے وزیر عالمگیر عالم کے او ایس ڈی سنجیو لال اور ان کے نوکر کے گھر پر چھاپے مارے گئے تھے۔ ای ڈی کے چھاپے میں 35 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ اس معاملے میں وزیر عالمگیر عالم کے او ایس ڈی سنجیو لال اور ان کے نوکر کو گرفتار کر لیا گیا اور اب ریاستی وزیر کو بھی سمن بھیجا گیا ہے۔

  • چھ اور سات مئی پڑا چھاپہ

قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے چھ مئی کو جھارکھنڈ حکومت کے محکمہ دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کے قریبی چیف انجینئر وریندر رام سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں چھاپے مارے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت تقریباً 35 کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے۔ ای ڈی نے وزیر کے او ایس ڈی سنجیو کمار لال کے نوکر جہانگیر عالم کے گھر سے تقریباً 32 کروڑ روپے برآمد کیے۔ باقی نقد رقم منا کمار سنگھ نامی ٹھیکیدار اور کچھ دوسرے انجینئروں سے برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رانچی میں وزیر عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری کے نوکرکے گھرسے ای ڈی کو ملے 25 کروڑ روپے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائرکی

چھ مئی کی صبح چار بجے ای ڈی کی ٹیم نے وزیر کے او ایس ڈی سنجیو کمار لال کی دین دیال نگر میں سرکاری رہائش گاہ، کانکے روڈ پر سیتا نکیتن کے فلیٹ، ہرمو روڈ پر واقع رہائش گاہ، سنجیو لال کے نوکر جہانگیر عالم کے فلیٹ اور منا کمار سنگھ کے فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پی پی کمپاؤنڈ میں واقع فلیٹ، سیل سٹی میں روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر وکاس کمار کے فلیٹ اور بوڈائیہ میں واقع روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر کلدیپ منج کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.