ETV Bharat / state

'دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار افراد بغیر کسی جرم کے سزا کاٹ رہے ہیں'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 1:51 PM IST

'دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار افراد بغیر کسی جرم کے سزا کاٹ رہے ہیں'
'دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار افراد بغیر کسی جرم کے سزا کاٹ رہے ہیں'

Reaction On Delhi Riots Victim سائمہ کہتی ہیں کہ ''یہ تو حقیقت ہے کہ جتنے بھی افراد دہلی فسادات کے الزام میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار ہیں ان میں سے کسی پر بھی کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے لیکن وہ ابھی تک سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بھی بغیر کسی جرم کے سزا بھگتنے پر مجبور ہیں''۔

'دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار افراد بغیر کسی جرم کے سزا کاٹ رہے ہیں'

نئی دہلی: دہلی میں فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کو آج 4 برس مکمل ہونے والے ہیں ایسے میں جن لوگوں کو پولیس نے دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار کیا ہوا ہے ۔ان میں سے کسی پر بھی ابھی تک جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ یو اے پی اے کے تحت گرفتار تمام ملزمان کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ اور عدالت عظمی میں درخواست ضمانت زیر التوا ہے۔ انہی میں سے ایک نام سلیم خان کا بھی ہے جنہیں ساڑھے تین برس سے زیادہ کا وقت حراست میں گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ان پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔

سلیم خان گذشتہ دنوں 14 دن کی ضمانت پر جیل سے باہر اپنے گھر آئے تھے۔ اس دوران انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت عدالت نے نہیں دی تھی۔ تاہم نمائندے نے سلیم خان کی بیٹی سائمہ خان سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد جیل سے ضمانت پر آنے کے باوجود بھی گھر میں ڈرے سہمے رہتے ہیں۔ سلیم خان دہلی فسادات سے قبل آئی فون استعمال کیا کرتے تھے لیکن اب وہ عام سا فون استعمال کرنے سے بھی پریشان ہو جاتے، انہیں اب بستر پر نیند نہیں آتی اور رات بھر ڈر و خوف کے مارے جاگتے رہتے تھے۔

سائمہ بتاتی ہیں کہ جب وہ ضمانت سے گھر پر آئے تو شروعاتی تین دنوں تک میں نے اپنے والد کو کانپتے ہوئے دیکھا تھا جبکہ اس سے قبل انہیں کبھی اتنا خوفزدہ ہوتے نہیں دیکھا تھا۔ انہیں موٹر سائیکل چلانے کا بہت شوق تھا جب وہ گھر آئے تو ان سے میں نے جب ان کی پسندیدہ موٹر سائیکل بلٹ چلانے کی فرمائش کی تو سلیم خان نے ڈر کی وجہ سے موٹر سائیکل چلانے سے بھی انکار کر دیا۔ انہیں گاڑی میں بیٹھنے میں بھی ایک الگ ہی طرح کا ڈر محسوس ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:باحجاب سگی بہنیں موموز اور بیکری اشیاء بنا کر اچھی کمائی کر رہی ہیں

سائمہ کہتی ہیں کہ یہ تو حقیقت ہے کہ جتنے بھی افراد دہلی فسادات کے الزام میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار ہیں ان میں سے کسی پر بھی کوئی جرم ثانت نہیں ہوا ہے لیکن وہ ابھی تک سزا کاٹ رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بھی بغیر کسی جرم کے سزا بھگتنے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.