ETV Bharat / sports

ممبئی کو حیدرآباد کی 31 رنوں سے شکست - IPL 2024 SRH Vs MI

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 10:47 AM IST

Sunrisers Hyderabad defeated Mumbai Indians ہینرک کلاسن کی ناٹ آؤٹ 80 رنز کی طوفانی نصف سنچری اننگز، ابھیشیک شرما کے 63 رنز اور ٹریوس ہیڈ کے 62 رنز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں میچ میں بدھ کو ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست ہوئی ہے۔آج کے میچ میں بلے بازوں نے دونوں اننگز میں 38 چھکے اور 31 چوکے لگائے۔

ممبئی کو نہیں ہوا جیت کا دیدار، حیدرآباد نے 31 رنوں سے ہرایا
ممبئی کو نہیں ہوا جیت کا دیدار، حیدرآباد نے 31 رنوں سے ہرایا

حیدرآباد:278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈین ٹیم کی اوپننگ جوڑی روہت شرما اور ایشان کشن نے پہلے وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے۔ شہباز احمد نے چوتھے اوور میں ایشان کشن کو آؤٹ کیا۔ ایشان نے 13 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمن دھیر 14 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما نے 34 گیندوں میں دو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ کپتان ہاردک پانڈیا 20 گیندوں میں 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 22 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 42 رنز بنائے۔ روماریو شیفرڈ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف 246 رنز بنا سکی اور 31 رنز سے میچ ہار گئی۔ ممبئی نے اپنی اننگز میں 20 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔

حیدرآباد کی جانب سے پیٹ کمنز اور جے دیو انادکٹ نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ شہباز احمد نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ہینرک کلاسن 80 رن، ابھیشیک شرما 63 رن اور ٹریوس ہیڈ 62 رن کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں میچ میں بدھ کو ممبئی انڈینز کو جیت کے لئے ریکارڈ 278 رنوں کا ہدف دیاہے۔

آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، اپل، ممبئی انڈین کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئے مینک اگروال اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے ممبئی کے لیے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے میانک اگروال کو 11 رنز پر آؤٹ کرکے حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے ابھیشیک شرما نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر چوکے اور چھکے لگا کر ممبئی کے بالنگ اٹیک کو تہس نہس کردیا۔ ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹریوس ہیڈ نے 24 گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی ایڈن مارکرم اور ہینرک کلاسن نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کو تھمنے نہیں دیا۔

ہینرک کلاسن نے 34 گیندوں میں چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 80 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 28 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 277 رنز کا بڑا اسکور بنایا جو ایک ریکارڈ ہے۔ حیدرآباد نے میچ میں 18 چھکے اور 19 چوکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کی پہلی اننگز کی پہلی گیند پر چھکا لگانے والے سمیر رضوی تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے - Sameer Rizvi Six

اس پوری اننگز میں جسپریت بمراہ واحد بالر ہیں جنہوں نے فی اوور 10 سے کم رنز دیے۔ ٹریوس ہیڈ نے ایس آر ایچ کے لیے تیز ترین نصف سنچری بنائی، پھر ابھیشیک نے اس ریکارڈ کو توڑ دیا۔ممبئی کو یہ میچ جیتنے کے لیے معجزانہ مظاہرہ کرنا ہوگا۔ممبئی انڈینز کی جانب سے ہاردک پانڈیا، جیرالڈ کوٹزی اور پیوش چاولہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.