ETV Bharat / sports

پاکستان نے جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا - Pakistan Cricket Team

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 28, 2024, 3:48 PM IST

Updated : Apr 28, 2024, 4:07 PM IST

PCB appoints Gary Kirsten and Jason Gillespie as white and red ball head coaches
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق تیز گیندباز جیسن گلیسپی کو ٹیسٹ کا جبکہ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کو ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا ہیڈ مقرر کیا ہے۔

اسلام آباد: جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اور کوچ گیری کرسٹن کو آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی کو ٹیسٹ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ اعلان پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے سابق کھلاڑی اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اظہر محمود کو دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ تینوں تقرریاں 2 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد کوچنگ اسٹاف، کپتان اور انتظامیہ میں کئی تبدیلیاں کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ گیری کرسٹن نے 2011 میں بھارت کو اس کا دوسرا ورلڈ کپ ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ وہ اس وقت بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔اس کے علاوہ وہ کلب اور فرنچائز کرکٹ میں کئی عہدوں کے علاوہ جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔

کرسٹن اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے ہیڈ کوچ ہیں اوہ وہ اپنے جاری دور کو مکمل کرنے کے فوراً بعد محدود اوورز کی پاکستانی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور دیگر دو طرفہ وائٹ بال سیریز کے علاوہ کرسٹن اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 اور بھارت و سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھی ٹیم کے انچارج ہوں گے۔

وائٹ بال کے کوچ کرسٹن جنوبی افریقہ کے سابق ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں اور انہوں نے 1993 سے 2004 تک پروٹیز کے لیے 101 ٹیسٹ اور 185 ون ڈے کھیلے۔ جبکہ جیسن گلیسپی نے 71 ٹیسٹ اور 91 ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) میچ کھیلے ہیں اور اپنے ملک میں جنوبی آسٹریلیا کے کوچ کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

بھارت پاکستان میچ کی میزبانی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا تیار ہے

Last Updated :Apr 28, 2024, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.