ETV Bharat / sports

کولکاتا میں بارش، آئی ہی ایل کا میچ تاخیر کا شکار - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 8:38 PM IST

KKR Vs MI کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کا اثر اب آئی پی ایل کے میچ پر بھی پڑنے لگا ہے۔ایڈن گارڈنز میں کولکاتا نئٹ رائڈرس اور ممبئی انڈنیز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

کولکاتا میں بارش ، آئی ہی ایل کے میچ تاخیر کا شکار
کولکاتا میں بارش ، آئی ہی ایل کے میچ تاخیر کا شکار (etv bharat)

کولکاتا: کولکاتا نئٹ رائڈرس اور ممبئی انڈنیز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ موسلادھار بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ اب بارش رک گئی ہے اور میدان کو خشک کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس میچ کا ٹاس کب ہوگا اور میچ کی پہلی گیند کب پھینکی جائے گی اس بارے میں ابھی کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔

کولکاتا نائٹ رائڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا 60 واں میچ ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آج شام کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کے کے آر کے کپتان شریاس ایر اور ممبئی انڈنیز کے کپتان ہاردک پانڈیا کے درمیان سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔ اس سیزن میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 3 مئی کو 51 ویں میچ میں ہوا تھا جس میں کولکاتا نے ممبئی کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔ اب اس میچ میں ممبئی اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان میں اترے گا کیونکہ وہ پہلے ہی آئی پی ایل 2024 کے پلے آف سے باہر ہوچکا ہے۔

کولکاتا کی ٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں 11 میچوں میں 8 جیت اور 3 ہار کے ساتھ 16 پوائنٹس کی بدولت نمبر ون پوزیشن پر ہے۔ ممبئی کی بات کریں تو اس کے لئے رواں آئی پی ایل ڈراونا خواب ثابت ہوا ہے۔ممبئی کو 12 میچوں میں سے آٹھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔4 میں سے جیت ملی ہے۔ممبئی آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

ممبئی انڈینز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان اب تک کل 33 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ممبئی نے 23 میچ جیتے ہیں، جبکہ اسے 10 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کولکاتا کی بات کریں تو وہ ممبئی کے خلاف صرف 10 میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ اب کے کے آر کے پاس جیت کے ساتھ اس اعداد و شمار کو مزید بہتر کرنے کا موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:جب گوتم گمبھیر کے سامنے کے کے آر کا مداح رونے لگا - IPL 2024

کولکاتا کا ٹاپ آرڈر اس سیزن میں ان کی طاقت ہے۔ سنیل نارائن، فلپ سالٹ اور رگھوونشی مسلسل رنز بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شریس ئر بھی شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹیم کے پاس آندرے رسل ایک بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں۔ اسپن بالنگ میں ورون چکرورتی اور سنیل نارائن مل کر بلے بازوں کو ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں دیتے۔ فاسٹ بالنگ اس ٹیم کی طاقت سمجھی جا سکتی ہے۔ میشل اسٹارک بھی شاندارم فارم میں آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.