ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادیٔ کشمیر میں موسم تبدیل ہونے کا امکان، کہیں بارش تو کہیں ہوسکتی ہے برف باری - KASHMIR WEATHER UPDATE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 11:09 AM IST

Updated : Apr 13, 2024, 12:26 PM IST

Weather Likely to Change in Kashmir Valley
Weather Likely to Change in Kashmir Valley

Weather Likely to Change in Kashmir Valley: محکمۂ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ وادیٔ کشمیر میں مغربی ڈسٹربنس کے سبب اپریل کی 20 تاریخ تک موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اونچے علاقوں میں برف باری جب کہ نیچے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

جموں: وادیٔ کشمیر میں خصوصی طور پر وادی کے جموں علاقہ میں فعال مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے، 20 اپریل تک موسم کا انداز دوبارہ تبدیل ہو جائے گا۔ 13 اور 14 اپریل کو بالائی علاقوں میں برف باری اور زیریں علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث کئی مقامات پر خصوصاً بالائی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی وادی میں سیاحوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ کشمیر میں برف باری کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔ ادھر جموں میں بھی جمعہ کی دوپہر سے ہی آسمان ابر آلود ہونا شروع ہو گیا۔ پیش گوئی کے مطابق 15 سے 20 اپریل تک زیریں علاقوں میں آسمان زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور بالائی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:
کشمیر میں بارشوں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔ ساتھ ہی برف باری بھی کسانوں کے لیے اچھی نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں کاشت کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زرعی سرگرمیاں بالخصوص درختوں پر ادویات کے چھڑکاؤ کے عمل کو 20 اپریل تک ملتوی کر دیں۔ دریں اثنا، وادی میں جمعہ کو موسم خشک رہا۔ سری نگر سمیت بیشتر علاقوں میں دھوپ چھائی رہی۔ تاہم تازہ برف باری اور بارش کے امکان کے باعث کم سے کم درجۂ حرارت میں اضافہ ہوا۔

Last Updated :Apr 13, 2024, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.