ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں لوگوں کا محکمے بجلی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 5:00 PM IST

protest-against-pdd-dept-in-uri-baramula
اوڑی میں لوگوں کا محکمے بجلی کے خلاف احتجاج

Protest In Uri اوڑی کے ناملہ علاقہ کے لوگوں نے بجلی فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔

اوڑی میں لوگوں کا محکمے بجلی کے خلاف احتجاج

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے ناملہ علاقے میں مقامی لوگوں نے آج محکمے بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے محکمہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔

مقامی لوگوں کے مطابق بجلی کی ابتر صورتحال سے وہ پریشان حال ہوئے ہے، اس کے علاوہ محکمہ بجلی شیڈول کے مطابق نہیں بلکہ اپنی من مرضی کے تحت صارفین کو مہیا کی جاتی ہے۔

صارفین کے مطابق اگرچہ محکمہ نے پہلی ہی نان میٹر علاقوں میں بجلی شیڈول جاری کیا ہے، تاہم اس میں بھی آنکھ مچولی سے لوگ طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ بجلی کی ابتر صورتحال کے باوجود محکمہ نے بجلی فیس 600 روپے سے بڑھا کر 1040 روپے کر دی ہے۔لوگوں کے مطابق علاقہ کے لوگ اتنا بجلی فیس ادا نہیں کر سکتے، کیونکہ علاقہ کی زیادہ تر آبادی خطہ افلاس سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے، اور ان کے لیے اتنا زیادہ بجلی فیس ادا کرنا مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں: بجلی کی آنکھ مچولی سے ترال کے صارفین پریشان

ایک اور مقامی شہری نے بتایا اگر محکمہ بجلی کو لگتا ہے کہ ہم زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں تو علاقے میں بجلی میٹر نصب کریں اور بجلی 24 ویں گھنٹے فراہم کریں۔ مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس مسئلے کو طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.