ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بجلی کی آنکھ مچولی سے ترال کے صارفین پریشان

Electricity Problem In Tral ترال علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ آگر محکمہ بجلی نے برقی رو میں معقولیت نہیں لائی تو لوگ پُرامن طور سے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔

frequent-power-cuts-irk-tral-consumers
بجلی کی آنکھ مچولی سے ترال کے صارفین پریشان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 8:24 PM IST

بجلی کی آنکھ مچولی سے ترال کے صارفین پریشان

ترال( پلوامہ):وادی کشمیر میں موسم میں بہتری آنے کے باوجود ترال سب ضلع میں گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی نے صارفین کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، کیونکہ علاقے میں بجلی محکمہ اپنے ہی مشتہر شدہ شیڈول پر عمل درآمد کرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔

کئی صارفین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ترال علاقے میں بجلی کی ابتر صورتحال عوام کے لیے پریشان کن امر بن گیا ہے، کیونکہ بجلی کی آنکھ مچولی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی نے حال ہی میں بجلی فیس میں اضافہ کر دیا ہے، لیکن اس سب کے باوجود صارفین کو معقول بجلی فرایم نہیں کی جارہی ہے۔

صارفین نے بتایا کہ ترال علاقے میں بجلی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے، حالانکہ بجلی محکمہ نے یہاں شیڈول تو مشتہر کیا ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بجلی محکمہ اپنے ہی شیڈول پر عمل کرنے میں ناکام رہتا ہے، جس سے عوامی سطح پر زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی چوری: گذشتہ دو ماہ کے دوران زائد 35 ہزار شبانہ چھاپے مارے گئے

صارفین نے مزید بتایا کہ اگر محکمہ بجلی نے برقی رو میں معقولیت نہیں لائی تو ترال کے لوگ پُرامن طور سے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔اس حوالے سے محکمہ کے ایک عہدیدار زبیر احمد نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ بمنہ گرڈ سے ہی بجلی سپلائی کو کٹ کرنے کے احکامات صادر کیے جاتے ہیں، کیونکہ وہ بھی دستیاب شدہ کوٹے میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.