ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں مبینہ طورپر یوریا کھانے سے دس بکریاں ہلاک - Urea Poisioning In Tral

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 4:14 PM IST

ترال میں مبینہ طور یوریا کھانے سے دس بکریاں ہلاک
ترال میں مبینہ طور یوریا کھانے سے دس بکریاں ہلاک

Goats Dies Due To Urea Poisioning In Tral ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع گجر بستی سیموہ میں یوریا کھاد کھانے سے یکے بعد دیگرے دس بکریاں مر گئیں۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔بکریوں کے مالک نے انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترال میں مبینہ طور یوریا کھانے سے دس بکریاں ہلاک

ترال: ترال کے دور افتادہ گاوں گجر بستی سیموہ میں ایک غریب شہری کی دس بکریاں اس وقت لقمہ اجل بن گئیں جب مقامی باغات میں چرنے کے دوران یوریا کھاد کھالی۔ یکے بعد دیگرے بکریوں کے مارے جانے کے واقعے کے بعد کسان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق گجر بستی سیموہ ترال کے رہنے والے عبدلرشید چوہان نامی مقامی باشندہ نے آج صبح معمول کے مطابق اپنی بکریاں چرنے کے لیے نزدیکی باغات میں چھوڑ دی۔ اس کے بعد تقریبا ایک گھنٹہ میں ہی دس بکریاں بے ہوش ہوکر گر پڑیں۔ بعد میں تمام بکریاں مر گئیں جبکہ چار دیگر بکریاں ابھی بھی بیمار ہیں۔ اس کی وجہ سے غریب شہری کے گھر گویا قیامت صغری آگئی۔ پورا گاوں غم۔واندوہ میں ڈوب گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ نے از خود جاکر حالات کا جائزہ لیکر مقامی لوگوں سے بات کی۔ ان بکریوں کے مالک عبدلرشید چوہان نے بتایا کہ اس نے دس بکریاں کھو کر بہت کچھ کھویا ہے کیونکہ میرا عیال اسی پر چلتا تھا۔ جبکہ دیگر مقامی لوگوں نے بتایا کہ مزکورہ شخص انتہائی غریب ہے ۔اس کے پاس روزگار کے لئے کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ اس لیے اس بارے میں اعلی سطحی تحقیقات ہونے کے علاوہ غریب شخص کی معاونت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر ہلاک - Wular Lake Bandipora

اس دوران محکمہ شیپ اور پولیس کی ٹیموں نے صورتحال کا جایزہ لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور ایل جی منوج سنھا سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.