ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پولیس کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم جاری - Ganderbal mining

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 10:50 AM IST

Updated : Apr 15, 2024, 12:17 PM IST

POLICE CAMPAIGN AGAINST ILLEGAL MINING
POLICE CAMPAIGN AGAINST ILLEGAL MINING

جموں کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم جاری ہے۔ کان کنی اور معدنیات کی نقل و حمل میں ملوث تین گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گاندربل: جموں کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس کی غیر قانونی طور پر کام کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ رات غیر قانونی طور پر کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ ساتھ ہی تین افراد کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے پریس بیان کے مطابق ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر غلام حسن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ایچ او تھانہ گاندربل پولیس نے گشت کی۔ اس دوران انہوں نے تین گاڑیاں اور تین ڈرائیوروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، جو کہ نالہ سندھ سے معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل کرنے میں ملوث تھے۔ ان تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے،

گرفتار ڈرائیوروں کی شناخت بشیر احمد بھٹ ولد عبدل جبار بھٹ ٹپر نمبر 7873-JK05، اشتیاق احمد میر ولد محمد حسین میر ٹپر نمبر 2311-16 JK، ظہور احمد بابا ولد محمد امین بابا گاڑی نمبر JK13A 2252 جو کہ تمام گاندربل کے باشندے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک ایف آئی آرنمبر 75/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated :Apr 15, 2024, 12:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.