ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع ہسپتال گاندربل میں بنیادی سہولیات کا فقدان - Lack facilities In Hospital

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 4:24 PM IST

Lack facilities In Ganderbal Zilla Hospital گاندربل ضلع ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب مریضوں اور عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی من مانی بھی زوروں پر ہے۔ اس سے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ضلع ہسپتال گاندربل میں بنیادی سہولیات کا فقدان
ضلع ہسپتال گاندربل میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ضلع ہسپتال گاندربل میں بنیادی سہولیات کا فقدان

گاندربل: ضلع ہسپتال گاندربل 52 کروڑ روپے خرچ کر کے سال 2018 میں عوام کے نام وقف کیا گیا تھا۔ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب مریضوں اور عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 2009 میں اُس وقت کی حکومت نے دود دودرہامہ کے مقام پر 200 بستروں والے ہسپتال کی تعمیر شروع کی۔

اس پر پہلے مرحلے کے تحت 21 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں ہسپتال 52 کروڑ روپئے خرچ کر کے مکمل کیا گیا۔ 2018 میں عوام کے نام وقف کیا گیا۔ نئے ہسپتال کی تعمیر کے دوران ہسپتال میں تمام تر جدید سہولیات میسر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تاہم کروڑوں روپے ہسپتال کی تعمیر پر خرچ کئے گئے لیکن ہسپتال میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

سو نمرگ سے لیکر ناگہ بل اور صفاپورہ سے لیکر شالہ بگ تک ایک لاکھ سے زائد آبادی اسی ہسپتال پر منحصر ہے لیکن ہسپتال میں نہ بلڈ بینک پوری طرح جدید ٹیکنالوجی اور مشینری سے لیس ہے۔نہ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین نصب کی جاسکی ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہزاروں مریضوں کے ساتھ ساتھ ایمر جنسی کے دوران زخمیوں کو سکمز یا نجی ہسپتال یا لیبارٹریوں کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہسپتال میں ہیٹنگ سسٹم غیر فعال ہونے سے مریض سردی سے بے حال

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دس سے پندرہ سالوں سے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر ہسپتال میں کم بلکہ نجی کلینکوں پر زیادہ نظر آتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا ہسپتال کی بلڈنگ بہت خوبصورت ہے مگر اس میں بنیادی سہولت میسر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اتنا بڑا ہسپتال ہونے کے باوجود بھی ہمیں سری نگر یا کسی اور ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.