ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی ڈی کے ملازمین کا پلوامہ میں احتجاج - Pdd employees protest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 12:55 PM IST

Pdd employees protest In Pulwama کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ پلوامہ کے ملازمین نے دو ماہ کی زیرِ التوا کی تنخواہوں پر احتجاج کیا۔ کشمیر پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

پی ڈی ڈی کے ملازمین کا پلوامہ میں احتجاج
پی ڈی ڈی کے ملازمین کا پلوامہ میں احتجاج

پی ڈی ڈی کے ملازمین کا پلوامہ میں احتجاج

پلوامہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ عام لوگوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں لیکن محکمہ ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہیں۔

میر امتیاز راجپوری ضلع صدر الیکٹریکل ملازمین یونین پلوامہ شوپیان نے کہا کہ ملازمین کی آمدنی کا واحد ذریعہ تنخواہ ہے تاہم عید پر ہی ملازمین کو تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے۔

محکمہ کے ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور ہماری زیر التواء تنخواہیں جاری کرنے کی درخواست کی تاکہ ملازمین بھی عید الفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی سے منا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر شائپنگ: اننت ناگ کے بازاروں میں خریداروں کا رش - Eid ul Fitr shopping

ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انہیں وقت پر تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔دو ماہ کی زیرِ التوا کی تنخواہوں پر احتجاج کیا۔اگر جائز مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمیں تنخواہ نہیں ملے گی۔

گور طلطب ہے کہ کشمیر پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔وقت پر تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہونے کے خلاف آج احتجاج کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.