ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 4:10 PM IST

Etv Bharatnon-local-labourer-dies-in-ramban-landslide
رامبن میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک

Ramban Landslide رامبن سیری کے نزدیک سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک بھاری بھر کم مٹی کا تودا گرآنے سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک ہوگیا ہے۔جس کے نیچے اتر پردیش کا ایک مزدور دب گیا۔متوفی کی شناخت دیش پال ساکن اتر پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔

رامبن میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک

رامبن(جموں و کشمیر): جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی بھاری بھرکم مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے موت واقع ہوئی۔


ذرائع نے بتایا کہ رامبن سیری کے نزدیک سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آیا جس کے نیچے اتر پردیش کا ایک مزدور دب گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مزدور کو نکال کر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت دیش پال ساکن اتر پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے آخری رسومات کے لیے دی گئی۔

مزید پڑھیں: سیاحوں کا سرینگر جموں ریل پروجیکٹ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ


دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ تازہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے وادی میں اشیائے خورد و نوش کی کمی ہوتی ہے، اس دوران ضروری چیزوں کی قیمتیں میں بھی آضافہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.