ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس نے ٹاؤن ہال پامپور میں ایک میگا پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 3:22 PM IST

LOK SABHA ELECTION 2024
نیشنل کانفرنس نے ٹاؤن ہال پامپور میں ایک میگا پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا

نیشنل کانفرنس کی جانب سے ٹاون ہال پانپور میں ایک پارٹی کنوینشن منعقد کیا گیا، جس میں ممبر پارلیمنٹ، پارٹی کے سینیر لیڈر، ریٹائر جسٹس حسنین مسعودی کے علاوہ پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر، سابقہ ایم ایل اے محمد خلیل بند کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران و کارکنان کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

نیشنل کانفرنس نے ٹاؤن ہال پامپور میں ایک میگا پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا

پلوامہ: نیشنل کانفرنس کی جانب سے آج ٹاون ہال پانپور میں ایک پارٹی کنوینشن منعقد کیا گیا، جس میں ممبر پارلیمنٹ، پارٹی کے سینیر لیڈر، ریٹائر جسٹس حسنین مسعودی کے علاوہ پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر، سابقہ ایم ایل اے محمد خلیل بند کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران و کارکنان کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعے پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جماعت نہیں بلکہ تحریک ہے، جس نے ہمیشہ جموں کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس ہمیشہ سے جموں کشمیر کے لوگوں کی ترجمانی کرتی آئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ لوگ ان کی جماعت کے کیے ہوئے کارناموں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ دیں گے۔

ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد ملک کے لوگوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے اور جو لوگ یہ باتیں بول رہے ہیں کہ دفعہ 370 سے یہاں امن وامان پیدا ہو گیا ہے۔ وہ ملک کے لوگوں کو دھوکہ دے کر اس بات کو ڈھال بنا کر اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسعودی نے کہا کہ 370 ہٹا کر جموں کشمیر کے لوگوں کے حقوق کی پامالی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 370 کو ہٹائے جانے کے بعد یہاں امن ہوتا تو ہمارے نوجوان آج بھی ملک کے مختلف جیلوں میں قید نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بہتر جانتے ہیں کہ انہیں کس طرح کے لیڈر کو ووٹ دینا چاہے، میدان میں کوئی بھی آئے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ اس موقعے پر کنوینشن سے ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر اور سنیر لیڈر محمد خلیل بند نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.