ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس اگر اقتدار میں آئی، دفعہ 370 کو واپس لانے کیلئے کام کرے گی: حسنین مسعودی - lok sabha elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 9:21 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

NC Hasnain Masoodi نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے آج پلوامہ کے مخلتف علاقوں میں پارٹی کارکنان سے بات چیت کی، جس دوران انہوں نے پارٹی کارکنان کو پارٹی کا منشور ہر گھر پہنچانے پر زور دیا۔

نیشنل کانفرنس اگر اقتدار میں آئی، دفعہ 370 کو واپس لانے کیلئے کام کرے گی' حسنین مسعودی

پلوامہ: ممبر پارلیمنٹ و نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے آج ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق ممبر پارلیمنٹ نے آج ضلع پلوامہ کے پاریگام اور سنگو ناربل علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں اور علاقے کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔

ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام آئندہ انتخابات میں اپنا ووٹ ایسے امیدوار کو دیں، جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گا اور آرٹیکل 370 کو واپس لانے کے لیے کام کرے گا۔ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اگر اقتدار میں آتی ہے تو آرٹیکل 370 کو واپس لانے کے لئے کام کرے گی، جسے 5 اگست 2019 کو غیر آئینی طور پر منسوخ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: امت شاہ کے افسپا ہٹانے کا بیان انتخابی سٹنٹ ہے: عمر عبداللہ
افسپا کی منسوخی کے بارے میں وزیر داخلہ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز کو جو کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ کشمیر کے ان نوجوانوں کو واپس لایا جائے جو یوٹی کے باہر مختلف جیلوں میں بند ہیں، تاکہ ان کے اہلِ خانہ کو سکون ملے وہ ان سے مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.