ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امت شاہ کے افسپا ہٹانے کا بیان انتخابی سٹنٹ ہے: عمر عبداللہ - AFSPA revocation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 3:55 PM IST

Omar Abdullah AFSPA Revocation Statement: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ امت شاہ کے کشمیر سے افسپا ہٹائے جانے کا بیان بالکل بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کا یہ بیان انتخابی سٹینٹ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

امت شاہ کے افسپا ہٹانے کا بیان انتخابی سٹنٹ ہے: عمر عبداللہ

سوپور( بارہمولہ): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ڈاک بنگلہ میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرس کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے شرکت کی۔ اس دوران نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما عمر عبداللہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم لیڈر بھی موجود رہے۔
عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'اگر ہم سوپور قصبہ کی بات کریں تو یہاں پر ایشیا کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی ہے اور اس منڈی کی طرف مرکزی سرکار نے کوئی دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروں ممالک سے سیب آتے ہیں اور ان کو ہی ترجحی دی جاتی ہے لیکن جو ہمارے خود کے سیب ہیں ان پر ایکسپورٹ ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ 'اس غلط فہمی میں مت رہیے کہ وزیر داخلہ نے افسپا ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس کے ہٹانے پر غور کرنے کی بات کی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ان کو اب اس پر غور کرنے کی بات یاد آئی'۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے ڈر اس بات کا ہے کہ جس طرح لداخ کو ہل کونسل انتخابات کے بعد چھٹا شیڈول دینے کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا گیا، کہیں ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی نہ ہو'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'پارلیمانی انتخابات ہوں گے تو بی جے پی کو جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر شکست ملے گی پھر وہ افسپا بھول جائیں گے'۔

مزید پڑھیں:

انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر نے کہا کہ 'ہم انڈیا الائنس کا حصہ ہیں اور آگے بھی رہیں گے'۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم پارلیمنٹ میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کریں گے'۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں نیشنل کانفرنس کشمیر میں پارلیمانی انتخابات میں نمایاں کارکردگی دکھائی گی، کیونکہ جو آج یہاں پروگرام میں لوگوں کی تعداد تھی اس سے پتہ چلتا ہے کہ نیشنل کانفرنس انتخابات میں کامیاب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.