ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی ساتھرہ میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام اہم میٹنگ - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 2:22 PM IST

National Conference Held Meeting ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام سابق ممبر قانون ساز اسمبلی پونچھ اورپارٹی کے صوبائی صدر اعجاز جان کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انڈین نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر تاج میر, نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر باغ حسین راٹھور سمیت دیگر پارٹی لیڈران ورکران اور بلاک ساتھرہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شمولیت کی‌۔

منڈی ساتھرہ میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام اہم میٹنگ
منڈی ساتھرہ میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام اہم میٹنگ

منڈی ساتھرہ میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام اہم میٹنگ

منڈی:اس موقع پر مقررین نے پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے نمائیندے کو بھاری اکثرت سے جتانے کے لیے اپیل کی۔ جبکہ اس دوران پارلیمانی انتخابات کو لیکر دیگر معاملات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ سابق ممبر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر کے نوجوانوں بے روزگار ہیں۔ جموں اور کشمیر کے اندر ملازمین کو کئی طرح کی مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے محض فوٹو اسٹیٹ کے دوکانداروں فائیدہ پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں جل جیون مشن اسکیم کے نام پر %99 فیصد رقومات خرد برد ہوئی گئی ہے۔ باوجود اس کے ابھی تک جموں و کشمیر کی عوام پانی کی سہولیات سے محروم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے محض کاغذی دعوے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے اپنے کسی بھی نمائیندے کا انتخاب نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370 ہٹانے سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا بلکہ اور پیچیدہ ہوگیا: محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti

انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو رشوت خوری ختم کردی ہے۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں رشوت خوری عروج پر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نمائندے کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ امید ظاہر کی ہے کہ پونچھ راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست کی سیٹ پر نیشنل کانفرنس کو کامیابی حاصل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.