ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں پی ڈی پی کا جلسہ - Lok Sabha Election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 5:33 PM IST

Lok Sabha Election 2024 ضلع بارہمولہ میں آج پی ڈی پی پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈروں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔لوک سبھا نتخابات 2024 کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بارہمولہ میں پی ڈی پی کا جلسہ
بارہمولہ میں پی ڈی پی کا جلسہ

بارہمولہ میں پی ڈی پی کا جلسہ

بارہمولہ:ضلع بارہمولہ میں منعقدہ جلسے میں بارہمولہ پارلیمانی حلقے سے امیدوار فیاض احمد میر بھی میٹنگ میں موجود رہے۔اس دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیاض احمد میر نے کہا کہ ہم اس لیے ہم جمعہ ہوئے ہیں تاکہ جو آنے والے پارلیمانی انتخابات ہے ہم لوگوں کے پاس جائیں گے اور امید ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ایک ایسی تنظیم ہے جو لوگوں کے لیے کام کرتی ہے کیونکہ جو ہم سے پانچ اگست دو ہزار انیس 2019 کو لیا گیا ہے۔ ہم اس کے لیے کام کرتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے ہمارے ساتھ دوکھا کیا کیونکہ انہوں نے ہر پارلیمانی سیٹ پر اپنی امیدوار کھاڈا کیا اور انہوں نے وقت وقت پر کشمیری لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ انتخابی نشست، سیاسی امیداروں کے لیے ایک چیلنج - Baramulla Constituency

فیاض احمد نے کہا کہ بارہمولہ پارلیمانی سیٹ کے لیے کافی زیادہ لڑائی ہوگئ کیونکہ ایک طرف سجاد لون ہے اور دوسری طرف عمر عبداللہ ہے لیکن ہم کو پھر بھی امید ہے کہ لوگ ہم کو سپورٹ کرے گے اور ہم بارہمولہ کی سیٹ اپنے نام کریں گے۔بی جے پی بارہمولہ میں اپنا امیدوار کھاڑا نہیں کر رہی ہے اور سب کو پتاہ ہے کہ ان کی اے اور بھی ٹیم میدان میں ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.