ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر - Bandipora House Gutted

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 3:09 PM IST

Residential House Gutted شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں منگل کی صبح آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا، وہیں آگ کے سبب گیس سلینڈر پھٹنے سے آس پاس کے علاقے لرز اٹھے۔

ا
ا

بانڈی پورہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا، جبکہ آتشزدگی میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ کی یہ واردات ضلع کے کلوسہ۔ وٹہ پورہ گاؤں میں منگل کی صبح پیش آئی۔ آتشزدگی کے اطلاع فوری طور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم آگ کے سبب رہائشی مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

عہدیداروں نے آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نذیر احمد وانی ولد غلام احمد وانی ساکنہ کلوسہ، بانڈی پورہ کے رہائشی مکان سے منگل کی صبح اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے مکان کی اوپری منزل اور چھت کو اپنی زد میں لے لیا۔ عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اطلاع فوری طور پر فائر ٹینڈرز کو دی گئی جنہوں نے بر وقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ آگ کے سبب کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب رہائشی مکان کو جزی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ وہیں آگ کے سبب مکان میں موجود گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آس پاس کے علاقے لرز اٹھے۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وہیں متاثرہ نے حکام سے مالی معاونت کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آتشزدگی کے دوران کمسن بچی کی موت - Minor Killed in Sopore

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.