ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ای ڈی نے لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کی خاطر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی - Money laundering case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 4:46 PM IST

Chaudhary Lal Singh
لال سنگھ

Choudhary Lal Singh چودھری لال سنگھ نے حال ہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ کانگریس نے لال سنگھ کو ادھمپور پارلیمانی نشست سے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا ہے۔

جموں: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کے روز چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کی خاطر جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں آج ہی اس معاملے پر شنوائی ہوگی۔
چودھری لال سنگھ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی بدلہ لینے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری لال سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے بعد سے ہی بی جے پی کے خیمے میں ہلچل مچ گئی ہے۔
بتادیں کہ چودھری لال سنگھ ادھمپور پارلیمانی نشست سے کانگریس کے امیدوار ہے۔چودھری لال سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے بعد سے ہی جموں میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے کیونکہ لال سنگھ کو ایک مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: لال سنگھ کی کانگریس میں گھر واپسی، جموں میں جشن

واضح رہے کہ ای ڈی نے ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے صدر لال سنگھ کو سات نومبر کو جموں کی سینک کالونی کے چاوڑی علاقے کے ایک گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا، جب خصوصی عدالت نے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔یاد رہے کہ لال سنگھ کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے چلائے جارہے آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ ان کی جانچ کی جارہی ہے۔

جموں کے اسپیشل سیشن کورٹ نے لال سنگھ کو 23 نومبر کو عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.