ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں بھی جامہ تلاشی، کارڈ چیک کرنے کا سلسلہ شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 5:44 PM IST

Checking frisking in main city jammuوادی کشمیر کی طرح جموں خطے میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل جامہ تلاشیوں اور شناختی کارڈ چیک کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

جموں میں بھی جامہ تلاشی، کارڈ چیک کرنے کا سلسلہ شروع
جموں میں بھی جامہ تلاشی، کارڈ چیک کرنے کا سلسلہ شروع

جموں میں بھی جامہ تلاشی، کارڈ چیک کرنے کا سلسلہ شروع

جموں: جموں میں بھی وادی کشمیر کی طرح یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جموں میں سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے، بھارت - پاکستان سرحد سمیت پورے جموں خطے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس نے جموں شہر میں ہفتہ کے روز اسپیشل چیکنگ انجام دی، بس اسٹینڈ جموں، چیول چوک میں بھی چیکنگ کی گئی جبکہ پولیس اہلکاروں نے راہگیروں سے پوچھ گچھ بھی کی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’’22 جنوری کو پران پرتشٹھا کی تقریب اور یوم جمہوریہ کی تقاریب سے قبل حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ جوانوں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘ حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جموں شہر اور خطے کے دیگر حصوں میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ تیز کر دی ہے۔ جبکہ جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود کمار نے آج چیک پوائنٹس اور چوکیوں سمیت زمینی سطح پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: یوم جمہوریہ کے پیش نظر کشمیر میں غیر معمولی حفاظتی بندوبست

حکام نے بتایا کہ جموں کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کو اہم اور حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے بھی تمام انٹیلی جنس ایجنسیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ معلومات اکٹھی کریں تاکہ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر جموں خطہ میں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.