ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: میڈورہ میں بابا یوسف جلالیؒ کا سالانہ عرس منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 1:06 PM IST

Urs of Baba Yusuf Jalali: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں بابا محمد یوسف جلالی رح کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے۔ اس موقعے پر رات بھر آستان عالیہ پر درود و سلام اور ختمات المعظمات کی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
Urs of Baba Yusuf Jalali
ترال: میڈورہ میں بابا یوسف جلالی رح کا سالانہ عرس منایا گیا

ترال: میڈورہ میں بابا یوسف جلالی رح کا سالانہ عرس منایا گیا

ترال: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے میڈورہ نامی گاؤں میں بابا محمد یوسف جلالی رح کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے۔ جہاں ترال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ اس دوران عقیدت مندوں نے آستان عالیہ پر حاضری دیکر چندہ جمع کرنے کے ساتھ ساتھ شمع جلا کر اپنے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ جہاں رات بھر آستان عالیہ پر درود و سلام، ختمات المعظمات کی مجالس کا اہتمام کیا گیا، جس دوران عالمی امن اور بھاٰی چارے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کئ افراد نے بتایا کہ حضرت بابا یوسف جلالی ایک برگزیدہ شخصیت گزرے ہیں۔ جنھوں نے وستورون پہاڑوں پر ریاضت کی ہے اور مخلوق خدا کے ساتھ وہ ہر وقت خدا کے بارے میں نصیحت کرتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ انسانیت کا درس دیا ہے اور موجودہ دور میں ان کے مشن سے ہی کامیابی کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیپ ہسبنڈری محکمہ کی جانب سے ترال میں آگاہی کیمپ منعقد

قابل ذکر ہو کہ وادی کشمیر کو اب ’پیر وار‘ یعنی بزرگوں کی سرزمین کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔ یہاں کے سبھی اضلاع، قصبہ جات، دیہات میں اور یہاں تبلیغ دین اور تزکیہ نفس کے لیے وارد ہونے والے بزرگان دین اور اولیاء عظام کے عرائس انہتائی تزک و اہشتام کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ آستان عالیہ، بقعہ جات اور درگاہوں، خانقاہوں کے ساتھ یہاں کے باشندوں کی عقیدت جڑی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.