ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شیپ ہسبنڈری محکمہ کی جانب سے ترال میں آگاہی کیمپ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 8:44 PM IST

Awareness Camp Sheep Breeders ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ محکمہ، بھیڑ پالن کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں افرادی قوت کی کمی پر قابو پایا جا رہا ہے۔

sheep
شیپ ہسبنڈری محکمہ کی جانب سے ترال میں آگاہی کیمپ منعقد

شیپ ہسبنڈری محکمہ کی جانب سے ترال میں آگاہی کیمپ منعقد

ترال(پلوامہ): محکمہ شیپ ہسبنڈری پلوامہ کی جانب سے ٹاؤن ہال ترال میں سنیچر کے روز ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کی صدارت ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف، ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ ترالی، منظور احمد گنائی اور بریڈرس کی ایک اچھی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر مختلف اسکیمیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔


اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ محکمہ، بھیڑ پالن کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ و ہیں اوتار سنگھ ترالی نے بتایا کہ عوام کو بھیڑ پالن کی صنعت کے ساتھ جڑنا چاہیے۔

ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے بتایا کہ بھیڑ پالن ایک پیغمبرانہ کام کاج ہے اور اس کاروبار کے ساتھ انسانی کی مالی وسعت بڑھ سکتی ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ شیپ محکمے کی جانب سے آگاہی پروگرام ہر جگہ منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس صنعت کی طرف راغب کیا جائے۔

میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے شیپ ہسبنڈری محکمے کے ڈسٹرکٹ آفیسر پلوامہ نے بتایا کہ محکمہ بھیڑ پالن کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہے، اور اس ضمن میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھیڑ پالن صنعت میں روزگار کے مواقع دستیاب ہیں، ڈاکٹر محمد اشرف

انہوں نے بتایا کہ محکمہ میں افرادی قوت کی کمی پر قابو پایا جا رہا ہے اور جلد ہی ترال میں معقول اسٹاف کو تعینات کیا جائے گا تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.