ETV Bharat / health

اگر آپ اپنے بالوں کو گھنا بنانا چاہتے ہیں تو یہ طریقے کام آئیں گے، آپ کے بال صحت مند رہیں گے - Home Remedies For Thick Hair

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 10:34 AM IST

ہر کوئی لمبے، سیاہ، گھنے اور صحت مند بال چاہتا ہے۔ لیکن خراب طرز زندگی اور کھانے کی عادتیں جسم، جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ اکثر بال گرنے کی وجہ سے بال بہت پتلے ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ اپنے پتلے بالوں کو گھنا کرنے کے لیے کچھ آسان طریقے اپنا سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو بالوں کے لیے بہت کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔

اگر آپ اپنے بالوں کو گھنا بنانا چاہتے ہیں تو یہ طریقے کام آئیں گے، آپ کے بال صحت مند رہیں گے
اگر آپ اپنے بالوں کو گھنا بنانا چاہتے ہیں تو یہ طریقے کام آئیں گے، آپ کے بال صحت مند رہیں گے (etv bharat)

دور حاضر میں مصروف شیڈول فضائی آلودگی میں ہر روز بھاگ دوڑ کی زندگی میں بالوں کا جھڑنا عام سی بات ہو گئی ہے۔ ان حالات میں جانتے ہیں اپنے بالوں کا خیال کس طرح رکھیں۔

آملہ کا استعمال بالوں کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ روزانہ آملہ کھائیں تو اس سے آپ کی جلد اور بال دونوں بہتر ہوں گے۔ بالوں کی دیکھ بھال میں آملہ کا استعمال کافی عام ہے۔ آملہ بالوں کو صرف ایک نہیں بلکہ کئی خصوصیات فراہم کرتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہے۔

ہر کوئی لمبے، سیاہ، گھنے اور صحت مند بال چاہتا ہے۔ لیکن خراب طرز زندگی اور کھانے کی عادتیں جسم، جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ اکثر بال گرنے کی وجہ سے بال بہت پتلے ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ اپنے پتلے بالوں کو گھنا کرنے کے لیے کچھ آسان طریقے اپنا سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو بالوں کے لیے بہت کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔ یہ ٹوٹکے استعمال میں آسان ہیں اور بالوں کے گرنے کا مسئلہ دور کر نے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور پتلے بال گھنے ہونے لگیں گے۔ اس کے علاوہ یہ علاج نئے بال اگانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

میتھی کے بیجوں کا استعمال: میتھی کے بیج جلد اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال صحت مند بالوں کو کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ میتھی کے دانے رات بھر بھگو دیں اور صبح پیس لیں۔ میتھی کو پیس کر تیار کردہ پیسٹ کو آدھے گھنٹے کے لیے بالوں پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔ میتھی کے بیج بالوں کی جڑوں سے سرے تک پرورش کرتے ہیں۔ اس عمل کو ہفتے میں دو مرتبہ کریں۔

مزید پڑھیں:بغیر ڈائٹنگ کے بھی وزن کم ہو جائے گا، بس کھانا اس طرح کھائیں - Weight Loss Without Deit

ناریل کا تیل اور کری پتے کا پیسٹ: ناریل کا تیل اور کری پتی کا پیسٹ بالوں کو صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے ایک پیالے میں ناریل کا تیل لیں اور اس میں کری پتے ڈال کر آنچ پر پکائیں۔ کچھ دیر پکانے کے بعد آگ بند کر دیں۔ خیال رہے کہ کری پتے پک جائیں اور سیاہ ہو جائیں۔ اس تیل کو تھوڑا سا ٹھنڈا کرنے کے بعد سر کی مالش کریں۔ اس تیل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کریں اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد بال دھو لیں۔ اس سے بال صحت مند، مضبوط اور گھنے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.