ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کمزور رہی - Sensex And Nifty Closed Lower

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 5, 2024, 5:00 PM IST

اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کمزور رہی
اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کمزور رہی

امریکہ میں شرح سود ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے قائم غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر آئی ٹی اور ٹیک گروپ کے تقریباً نصف فیصد ٹوٹنے سے آج اسٹاک مارکیٹ کا رجحان کمزور رہا۔

ممبئی: بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 20.59 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 74248.22 پوائنٹس پر رہا۔ نیزنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی گر کر 22513.70 پوائنٹس پر فلیٹ بند ہوا۔ تاہم، بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں ہونے والی خریدانی نے مارکیٹ کو سنبھالا۔ اس دوران، مڈ کیپ 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 40830.54 پوائنٹس اسمال کیپ 0.50 فیصد مضبوط ہوکر 46032.71 پوائنٹس کی ہمہ وقتی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

اس دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3948 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2424 میں خریداری 1424 میں فروخت، جب کہ 100 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح، نفٹی کی 20 کمپنیوں میں تیزی جبکہ باقی 28 میں کمی ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کچھ منفی حالات سامنے آئے ہیں جن کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے کے امکانات ہیں۔ پہلا ایران اور اسرائیل کے درمیان جھڑپ اور دوسری تشویش یہ ہے کہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے متوقع شرح میں کمی تین سے کم ہو سکتی ہے اور پہلی کٹوتی اکتوبر میں ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ امریکہ میں آج جاری کردہ روزگار کے اعداد و شمار کا اثر پالیسی کی شرح کے تعین پر پڑے گا۔

مڈویسٹ جھڑپوں نے برینٹ کروڈ کو 91 ڈالر فی بیرل تک بڑھادیا ہے۔ اگر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہتا ہے، تو یہ ہندوستان کے لیے بڑے پیمانے پر مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

اس کی وجہ سے بی ایس ای کے نو گروپس پر فروخت کا دباؤ رہا۔ ان میں کموڈٹیز 0.10، انرجی 0.02، آئی ٹی 0.44، آٹو 0.17، کیپٹل گڈز 0.22، کنزیومر ڈیوریبلز 0.05، میٹل 0.11، آئل اینڈ گیس 0.15 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.51 فیصد کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: سینسیکس اور نفٹی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے

بین الاقوامی مارکیٹوں کے حصص میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.94، جرمنی کا ڈیکس1.60، جاپان کا نکئی1.96، جنوبی کوریا کا کوسپی1.01، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.01 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.18 فیصد گر گیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.