ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ: سینسیکس اور نفٹی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے - Sensex and Nifty closed lower

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 8:37 PM IST

اسٹاک مارکیٹ
اسٹاک مارکیٹ

تین دن کی تیزی کے بعد بازار آج کمی کے ساتھ بند ہوا۔ مارکیٹ دن بھر اتار چڑھاؤ سے گزرتی رہی۔ سینسیکس 72470.30 پوائنٹس پر بند ہوا اور نفٹی 22004.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نفٹی 92 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، جب کہ سینسیکس 362 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

ممبئی: سینسیکس 361.64 پوائنٹ گر کر 72,470.30 پر آگیا۔ نفٹی 92.05 پوائنٹس پھسل کر 22,004.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ کا آغاز آج کمی کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ میں دن بھر اتار چڑھاؤ رہا۔ شام کو بھی بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

سینسیکس کمپنیوں میں پاور گرڈ، بھارتی ایرٹیل، وپرو، ایچ ڈی ایف سی بینک، کوٹک مہندرا بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایشین پینٹس، انفوسس اور ریلائنس انڈسٹریز کو بڑا نقصان ہوا۔ دوسری طرف، فائدہ اٹھانے والوں میں بجاج فائنانس، این ٹی پی سی، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایکسس بینک، ٹاٹا موٹرز، انڈس انڈ بینک اور بجاج فنسر شامل ہیں۔

ایشیا کی دیگر مارکیٹوں میں جاپان کا نکی خسارے میں جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ منافع میں رہا۔ یورپ کی بڑی مارکیٹوں میں ابتدائی تجارت میں تیزی کا رجحان رہا۔ امریکی مارکیٹ وال سٹریٹ پیر کو خسارے کے ساتھ بند ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے جمعہ کو 3,309.76 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے تھے۔

ہولی کے موقع پر پیر کو اسٹاک مارکیٹ بند رہی۔ دریں اثناء عالمی تیل کا بینچ مارک برینٹ کروڈ 0.17 فیصد گر کر 86.60 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ جمعہ کو سینسیکس میں 190.75 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ نفٹی 84.80 پوائنٹس مضبوط تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود آج ریلوے کے کچھ شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا۔ جیسے آر وی این ایل اور آئی آر ایف سی میں۔ آر وی این ایل میں چھ فیصد اور آئی آر ایف سی میں پانچ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔اسی طرح دیگر ریلوے حصص جیسے ٹیٹا گڑھ ریل سسٹم، ریل ٹیل کارپوریشن، ٹیکس میکو ریل میں آج کا کاروبار ایک فیصد سے تین فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

آج ایف این او میں ماہانہ ایکسپائری کا دن تھا، اس لیے سیلنگ پریشر برقرار رہا۔ مارکیٹ ماہرین کا خیال ہے کہ مالی سال 2023-24 ختم ہونے والا ہے، اس لیے مارکیٹ اگلے دو تین دنوں تک الٹ جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.