ETV Bharat / business

مالی سال 2024-25 میں معاشی نمو سات فیصد رہنے کا تخمینہ: رپورٹ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 30, 2024, 4:21 PM IST

گزشتہ 10 برسوں میں حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات اور اقدامات سے پیدا ہونے والی مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی بدولت مالی سال 2024-25 میں بھارتی معیشت کی ترقی سات فیصد کے قریب رہنے کی توقع ہے۔

India forecasts 7% economic growth in  FY 2024-25: Report
مالی سال 2024-25 میں معاشی نمو سات فیصد رہنے کا تخمینہ: رپورٹ

نئی دہلی: مالی سال کے لیے مرکزی بجٹ پیش کرنے سے چند دن قبل پیر کو جاری کردہ وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ میں توقع کی گئی ہے کہ مالی سال 2024-25 میں بھارتی معیشت کی ترقی سات فیصد کے قریب رہنے کی امید ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں شرح نمو سات یا سات فیصد سے زائد رہے گی۔ وزارت خزانہ کی اس رپورٹ میں اصلاحات کو گاؤں کی سطح تک لے جاکر اس سطح پر گورننس کو شہری اور کاروبار دوست بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2024 کو لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ یہ رپورٹ محکمہ اقتصادی امور نے تیار کی ہے لیکن اسے روایتی اقتصادی جائزہ نہیں کہا گیا ہے۔

'دی انڈین اکونومی اے رویو' کے عنوان سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اگلے تین برسوں میں 5 لاکھ کروڑ امریکی ڈالر کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے ساتھ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی امید ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے تاہم، حکومت نے بھارت کے لیے 2047 تک ایک 'ترقی یافتہ ملک' بننے کا بڑا ہدف مقرر کیا ہے۔ اصلاحات کا سفر جاری رہنے سے یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بھارتی معیشت کی حالت اور پچھلے 10 برسوں میں اس کے سفر کا جائزہ لیا گیا ہے اور آنے والے برسوں میں معیشت کے نقطہ نظر کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے آغاز میں کہا گیا ہے، ’’یہ (جائزہ رپورٹ) محکمہ اقتصادی امور نے تیار کی ہے لیکن یہ بھارت کا اقتصادی سروے نہیں ہے۔ اقتصادی سروے عام انتخابات کے بعد مکمل بجٹ سے پہلے آئے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب اس بات کا پورا امکان ہے کہ بھارتی معیشت کی اقتصادی ترقی کی شرح موجودہ مالی سال 2023-24 کے لیے سات فیصد یا اس سے زیادہ رہے گی۔ اب قوی امکان ہے کہ بھارتی معیشت مالی سال 2014 کے لیے سات فیصد یا اس سے زیادہ کی شرح نمو حاصل کرے گی، اور کچھ اندازے ہیں کہ یہ معیشت مالی سال 2024-25 کے لیے بھی سات فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مالی سال 2024-25 کی پیشن گوئی درست ثابت ہوتی ہے تو یہ وبائی مرض کے بعد چوتھا سال ہوگا جب بھارتی معیشت سات فیصد یا اس سے زیادہ کی شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومتوں کی مکمل شراکت سے جاری اصلاحات زیادہ بامقصد اور نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "اصلاحات میں ریاستوں کی شرکت سب سے زیادہ مکمل ہوگی جب ان اصلاحات میں ضلع، بلاک اور گاؤں کی سطح پر گورننس میں تبدیلیاں بھی شامل ہوں گی، انہیں (نچلی سطح پر گورننس) شہریوں کے لیے دوستانہ اور چھوٹے کاروبار کے لیے موافقت بنایا جائے گا اور ریاستوں میں صحت، تعلیم، زمین اور مزدوری جیسے شعبوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اصلاحات کو آگے لے جانے میں ریاستوں کو بڑا رول ادا کرنا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.