ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 8:35 PM IST

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

نائب سنگھ سینی نے ہریانہ کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا، شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کو آئی یو ایم ایل نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، ممتا نے کہا سی اے اے اور این آر سی کو لاگو نہیں ہونے دوں گی، عمر عبداللہ نے کہا سی اے اے کا اطلاق بھاجپا کا مسلمانوں کو رمضان تحفہ جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

    • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • نائب سنگھ سینی نے ہریانہ کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کیا جسے قبول کرلیا گیا۔
  • شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے خلاف آج انڈین یونین مسلم لیگ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔
  • مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کو لاگو نہیں ہونے دیں گی۔
  • نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے شہریت ترمیمی بل 2019 لاگو کرنے کو بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان کا تحفہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہمیشہ سے ہی بی جے پی کا نشانہ رہے ہیں اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی کیا گیا۔
  • وارانسی کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مختار انصاری کو آرمس ایکٹ کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔ تاہم مختار کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کیس میں بری کر دیا گیا۔ مختار اس وقت باندہ جیل میں بندہیں۔
  • بھارتی فضائیہ کا ایک ہلکا لڑاکو طیارہ تیجس جیسلمیر میں ایک آپریشنل تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے دوران پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
  • پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم نے آج سرینگر میں مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی،جس دوران سیاسی جماعتوں نے بیک وقت لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔
  • جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے چاندلی گاوں میں موٹار شیل دھماکے سے ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا
  • انسانی امداد لے جانے والا ایک جہاز قبرص سے نکل کر غزہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ اسپین کے اوپن آرمز امدادی گروپ سے تعلق رکھنے والا جہاز غزہ میں بھوک سے تڑپ رہے فلسطینیوں کے لیے دو سو ٹن خوراک لے کر پہنچے گا۔
  • رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھا گیا۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں ہوئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 67 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
  • ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی آئی پی ایل 2024 کے پورے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔بی سی سی آئی نے رشبھ پنت کو آئندہ آئی پی ایل میں وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.