ETV Bharat / bharat

یہ انتخاب جمہوریت اور آئین کو بچانے کا واحد موقع ہے: راہل - Lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 10:52 PM IST

راہل
راہل

چھتیس گڑھ کے بلاس پور سے متصل ساکری علاقے میں ڈینٹل کالج میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ یہ الیکشن دو نظریات کی جنگ ہے، جس میں ایک طرف کانگریس ہے اور دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہیں۔

بلاس پور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ 2024 کے انتخابات صرف دو نظریات کے درمیان لڑائی نہیں بلکہ جمہوریت اور آئین کو بچانے کا واحد موقع ہیں۔

چھتیس گڑھ کے بلاس پور سے متصل ساکری علاقے میں ڈینٹل کالج میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ یہ الیکشن دو نظریات کی جنگ ہے، جس میں ایک طرف کانگریس ہے اور دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی آر ایس ایس بی جے پی کے ساتھ ملک کے آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئین صرف ایک کتاب نہیں بلکہ آپ کے حقوق کے تحفظ اور برقرار رکھنے کی آئینی دستاویز ہے اور اگر اسے تبدیل کیا گیا تو عام لوگوں کے حقوق بھی ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا ’’بی جے پی-آر ایس ایس کا نظریہ امبیڈکر، نہرو اور مہاتما گاندھی کا نظریہ قطعی نہیں ہے۔ ان کا نظریہ ایسا ہے جس سے امبانی اور اڈانی جیسے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ پہلے ہم کہتے تھے کہ آئین خطرے میں ہے اور لوگ اس پر یقین نہیں کرتے تھے، لیکن اب سب سمجھ گئے ہیں کہ اس بار آئین، ریزرویشن اور باقی عوامی اقدامات پر حملہ ہے۔ اس لیے یہ الیکشن ہی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا واحد موقع ہے۔

اپنے خطاب کے دوران اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی سرخ رنگ کی آئینی کتاب کو دکھاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’ایک طرف وہ طاقتیں ہیں جو آئین کو محض ایک کتاب سمجھ کر اسے تبدیل کرنا چاہتی ہیں، لیکن یہ یہ ملک کے عام لوگوں اور غریبوں کے حقوق کو محفوظ رکھتی ہے اور اسے تبدیل کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے مکھیہ صرف 20-25 لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے آپ کے ووٹ لیتے ہیں اور آپ سے آپ کا پانی، جنگلات اور زمین چھین کر اپنے پسندیدہ لوگوں کو دے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 400 کو پار کرنے کا گھمنڈ کیا تھا لیکن عوام نے اس کی نبض پکڑ لی ہے جس کی وجہ سے اب وہ 150 کی بات بھی نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کے عوام اس بار اپنے آئین کو بچانے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی ریزرویشن ختم کرکے غریبوں کا حق چھین رہے ہیں: راہل

خطاب کے آخر میں مسٹر گاندھی نے بلاس پور پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار دیویندر یادو کی حمایت اور ووٹ دینے کی وہاں موجود بھاری بھیڑ سے اپیل کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، قائد حزب اختلاف کے لیڈر چرن داس مہنت، ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج اور بڑی تعداد میں پارٹی قائدین اور کارکنان موجود تھے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.