ETV Bharat / bharat

کیجریوال کی 10 ضمانتیں: ملک بھر میں مفت بجلی، بہتر صحت اور تعلیم کا وعدہ - Guarantees of Kejriwal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 5:37 PM IST

Updated : May 12, 2024, 7:03 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کر کے 10 انتخابی ضمانتوں کا اعلان کیا، جنہیں حکومت بننے پر ملک میں نافذ کرنے کا وعدہ کیا۔ پریس کانفرنس سے پہلے انہوں نے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈیا الائنس میں عام آدمی پارٹی بھی شامل ہے۔

کیجریوال کی 10 ضمانتیں
کیجریوال کی 10 ضمانتیں (Photo: AAP X Handle)

کیجریوال کی 10 ضمانتیں (Video: AAP X Handle)

نئی دہلی: دہلی کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں 10 گارنٹی کا اعلان کیا اور اسی کے ساتھ مرکز کی بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پرانی ضمانت پر زور دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ 15 لاکھ روپے سب کے کھاتے میں ڈالے جائیں گے، مگر ایسا نہیں ہوا۔ دو کروڑ نوکریوں کی بات ہوئی تھی، وہ بات بھی پوری نہیں ہوئی۔ 2022 تک بلٹ ٹرین چلانے کی بات ہو رہی تھی، لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ مودی کے برعکس ہم نے دہلی کے اسمبلی انتخابات میں ضمانت دی تھی کہ بہترین بجلی فراہم کریں گے، فری اسکول ہوں گے، محلہ کلینک ہوں گے، ہم نے سب کچھ کیا۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ مودی کی گارنٹی کون پورا کرے گا کیونکہ وہ 75 سال کے ہو جائیں گے۔

  • کیجریوال کی 10 ضمانتیں
1- ملک بھر کے غریبوں کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کریں گے۔
2- ملک کے تمام سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سکولوں سے بہتر بنائیں گے۔ ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے اچھی، بہترین اور مفت تعلیم کا بندوبست کیا جائے گا۔
3- سب کے لیے علاج و معالجہ کا بہتر بندوبست کریں گے۔ ملک بھر کے ہر گاؤں اور محلے میں محلہ کلینک کھولے جائیں گے، ضلع اسپتالوں کو پرائیویٹ اسپتالوں کی طرح بنایا جائے گا۔ طبی سہولیات انشورنس پر مبنی نہیں ہوں گی بلکہ ملک کے ہر فرد کا مفت علاج ہوگا۔ ہم اس کے لیے ہیلتھ انفراسٹرکچر بنائیں گے۔
4- ساری دنیا جانتی ہے کہ چین نے ہمارے ملک کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے جب کہ ہماری مرکزی حکومت انکار کرتی رہی۔ ملک کی وہ تمام زمینیں جن پر چین نے قبضہ کر رکھا ہے انہیں آزاد کرایا جائے گا۔ اس کے لیے فوج کو مکمل آزادی دی جائے گی اور سفارتی سطح پر بھی کوششیں کی جائیں گی۔ فوج کو روکا نہیں جائے گا۔
5- اگنیور سکیم بند کر دی جائے گی۔ اب تک جتنے بھی بچے اگنی ویر میں شامل ہوئے ہیں، ان کو مستقل کر دیا جائے گا اور فوج میں ٹھیکیداری کا یہ نظام بند کر دیا جائے گا۔ فوج اور ملکی سلامتی پر جتنی رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہے، وہ کریں گے۔
6- کسانوں کو عزت کی زندگی دینے کے لیے ان کی فصلوں کی پوری قیمت دیں گے۔ سوامی ناتھن رپورٹ کی بنیاد پر کسانوں کی فصلوں کی پوری قیمت دی جائے گی۔
7- دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا، جو کئی دہائیوں سے دہلی کے لوگوں کا حق ہے۔
8- ایک سال میں دو کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔ ہم نے بے روزگاری دور کرنے کے لیے بہت تفصیلی منصوبہ بندی کی ہے۔
9- کرپشن کو ختم کیا جائے گا۔ بدعنوانی ختم کرنے کے لیے بی جے پی کی واشنگ مشین کو چوراہے پر کھڑا کرکے توڑا جائے گا۔ ایماندار لوگوں کو جیل بھیجنے اور کرپٹ کو تحفظ دینے کا موجودہ نظام ختم کیا جائے گا۔ ہم چھوٹی اور بڑی دونوں سطحوں پر بدعنوانی کو مؤثر طریقے سے ختم کریں گے۔
10- تاجروں کے لیے راستے آسان بنائیں گے۔ گذشتہ 8-10 برسوں میں ملک کے 12 لاکھ ہائی نیٹ ورک والے دولت مند لوگ اپنے کاروبار اور صنعتوں کو بند کر کے بیرون ملک چلے گئے کیونکہ مرکزی حکومت نے دہشت پھیلا رکھی ہے۔ جی ایس ٹی کو پی ایم ایل اے سے باہر کر کے اسے آسان کیا جائے گا۔ نئے کاروبار اور صنعتیں کھولنے کے انتظامات کریں گے۔ ہمارا ہدف چین کو پیچھے چھوڑنا ہے۔ اس کے لیے تمام تاجروں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے گا۔
  • 'ہماری ضمانت ایک برانڈ ہے'

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ہماری گارنٹی مارکیٹ کے اندر ایک برانڈ ہے۔ ہم جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔ ان میں ایک نئے بھارت کا وژن ہے، ایسے بہت سے کام جو پچھلے 75 برسوں میں ہونے چاہیے تھے، لیکن نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیجریوال عاپ ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کریں گے، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

آمریت کے خلاف لڑائی میں مجھے آپ کی حمایت کی ضرورت: کیجریوال

کیجریوال کا پی ایم مودی پر نشانہ - کہا، امت شاہ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں، 17 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

Last Updated :May 12, 2024, 7:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.