ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 8:41 PM IST

راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں بھارت جوڈو نیائے یاترا کے دوران ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جھارکھنڈ میں جے ایم ایم، کانگریس اور آر جے ڈی حکومت کو گرانے کی کوشش کی کیونکہ وزیراعلیٰ قبائلی تھے۔ لیکن میں ان تمام اتحاد کے ارکان اسمبلی اور چمپائی سورین جی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی سازش کو روکا اور غریبوں کے حکومت کی حفاظت کی۔

Rahul Gandhi meets Hemant Soren's wife Kalpana
راہل گاندھی نے ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین سے ملاقات کی

رانچی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج یہاں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں انھوں نے ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین سے ملاقات کی۔ ان کی ملاقات کی تصویر کانگریس کے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ لکھا ہے کہ آج ہم سب متحد ہو کر انصاف کی جنگ جاری رکھیں گے اور عوام کی آواز بلند کریں گے۔ نفرت ہارے گی، انڈیا جیتے گا۔

راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں بھارت جوڈو نیائے یاترا کے دوران ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جھارکھنڈ میں جے ایم ایم، کانگریس اور آر جے ڈی حکومت کو گرانے کی کوشش کی کیونکہ وزیراعلیٰ قبائلی تھے۔ لیکن میں ان تمام اتحاد کے ارکان اسمبلی اور چمپائی سورین جی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی سازش کو روکا اور غریبوں کے حکومت کی حفاظت کی۔

واضح رہےکہ آج سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی فلور ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے میڈیا سے کسی قسم کی بات نہیں کی اور سیدھے ایوان میں چلے گئے۔ اس دوران ان کی باڈی لینگویج اعتماد سے بھری ہوئی نظر آئی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے، ہیمنت سورین نے کہا کہ ان کی گرفتاری سماج میں قبائلیوں اور دلتوں کو کئی طریقوں سے ڈھائے جانے والے ظلم کی صرف ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا، "اگر آپ آدیواسیوں، پسماندہوں، دلتوں اور اقلیتوں کو درپیش ظلم پر نظر ڈالیں تو اسے مختلف شکلوں میں کئی طریقوں سے آگے لایا گیا ہے۔ 31 جنوری اس ظلم کی ایک مثال ہے،"

بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ حکمراں جماعت کو آدیواسیوں اور دلتوں کے تئیں اتنی نفرت کیوں ہے، وہ یہ کہنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے کہ ہمیں جنگلوں میں رہنا چاہیے۔ اگر ہم جنگل سے نکلیں گے تو ان کی قبریں گندی ہو جائیں گی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اچھوت ہیں۔"

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین نے اعتماد کی تحریک پر بحث شروع کرتے ہوئے کہا کہ مرکز ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پیشرو کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ہیمنت کو مینڈیٹ ملا اور ایسے وزیر اعلیٰ کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.