ETV Bharat / state

حضرت راجو قتالؒ کے 586ویں سالانہ عرس شریف کا 24 مئی سے آغاز - 586th Urs Sharif of Raju Qattal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 5:19 PM IST

ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت راجو قتال رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس میں کافی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ حضرت راجو قتال رحمۃ اللہ علیہ کا یہ 586 واں عرس شریف ضلع بیدرمیں 24 تا 26 مئی کو منایا جائے گا۔

راجو قتال رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ شریف
راجو قتال رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ شریف (Etv Bharat)

راجو قتال رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ شریف (ETV Bharat)

بیدر: حضرت قاضی عبدالصمد المعروف شاہ راجوقتال رحمتہ اللہ علیہ کا 586 واں سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ یہ سہ روزہ عرس 24 مئی سے شروع ہوکر 26 مئی تک چلے گا۔ تفصیلات کے بموجب حسب روایات 24 مئی بروز جمعہ بعد نماز عشاء جلوس صندل قیام گاہ سجادہ نشین ومتولی درگاہ سے نکل کر اپنی آخری منزل کو پہنچے گا جہاں عقیدت مند، جلوس صندل کا استقبال کریں گے۔
محمد ساجد متولی، علماء مشایقین عظام، عقیدت مندان، مقررین و اہلیان مرزا پور کی موجودگی میں صندل مبارک کی رسم کو انجام دیں گے۔
سلام و نیاز گلہائے عقیدت، فاتحہ، تبرکات تقسیم ہونگے بعدازاں محفل سماع کا آغاز ہوگا۔ 25 مئی بروز ہفتہ بعد نماز فجر تناول طعام عام وخاص ہوگا اور اسی روز بعد نماز مغرب جشن چراغاں اور جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

26 مئی بروز اتوار بعد نماز فجر ختم القرآن مجید فاتحہ تقسیم تبرکات ہوں گے۔ صدر محمد حاجی، نائب صدر محمد حاجی پاشاہ گرام پنچایت ممبر، خزانچی محمد عبدالجلیل کی سر پرتی میں تمام عرس کے مراسم انجام دیے جائیں گے۔ منتظمین عرس اور انتظامی کمیٹی نے بلا لحاظ مذہب و ملت عقیدت مندان سے عرس شریف میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.