اردو

urdu

آٹو ڈرائیور کی بیٹی نے مس انڈیا 2020 رنر اپ کا خطاب جیتا

By

Published : Feb 13, 2021, 7:46 AM IST

آٹو ڈرائیور کی بیٹی مانیا سنگھ نے مس انڈیا 2020 رنر اپ ٹائٹل اپنے نام کیا
آٹو ڈرائیور کی بیٹی مانیا سنگھ نے مس انڈیا 2020 رنر اپ ٹائٹل اپنے نام کیا

اترپردیش سے تعلق رکھنے والی آٹو ڈرائیور کی بیٹی، مانیا سنگھ ، نامور فیمینا مس انڈیا 2020 رنر اپ کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہیں،جس کے بعد ان کو مبارک باد دینے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ممبئی میں 9 فروری کی شب وی ایل سی سی فیمینا مس انڈیا کی خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں ریاست تلنگانہ کی مانسہ واراناسی نے فیمینا مس انڈیا 2020 کا خطاب اپنے نام کیا جبکہ ہریانہ کی مانیکا شیوکند نے فیمینا مس گرینڈ انڈیا 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وہیں اترپردیش سے تعلق رکھنے والی آٹو ڈرائیور کی بیٹی مانیا سنگھ نے فیمینا مس انڈیا 2020 رنر اپ کا خطاب اپنے نام کیا۔

آٹو ڈرائیور کی بیٹی مانیا سنگھ نے مس انڈیا 2020 رنر اپ ٹائٹل اپنے نام کیا

مانیا سنگھ اترپردیش کی کشی نگر میں پیدا ہوئیں ہیں،ان کے والد ایک آٹو ڈرائیور ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ سخت حالات میں بڑی ہوئی ہیں ، کچھ راتوں میں کھانا کھائے یا نیند لیے بغیر زندگی گزاری ہیں، صرف چند روپے کی بچت کے لئے میلوں کی مسافت طے کی ہے۔ وہ کتابوں اور کپڑوں کی آرزو مند تھیں جو اس کے پاس نہیں تھے، ان کے والدین نے مانیا کے امتحان کی فیس ادا کرنے کے لئے اپنی چھوٹی سی جیولری کو گروی رکھ دیا تھا۔

مانیا کے مطابق ، خوبصورتی کے مقابلے میں ان کا حصہ لینا دنیا کو یہ بتانا ہے کہ اگر کوئی خوابوں پر قائم رہتا ہے اور اپنے کنبےکو سہارا دینا چاہتا ہے۔ تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

انہوں نے لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ کبھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ زندگی کو بلندی پر پہنچانے کے لیے سخت جدوجہد کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details