اردو

urdu

غیرت کے نام پر قتل: نئی شادی شدہ خاتون کی مبینہ مشتبہ موت

By

Published : Jun 14, 2021, 8:20 AM IST

میرٹھ میں غیرت کے نام پر لڑکی کے گھروالوں نے اپنی ہی بیٹی کا قتل کرکے اس کی لاش کو چپ چاپ دفنا بھی کردیا۔

غیرت کے نام پر قتل: نو شادی شدہ خاتون کا قتل
غیرت کے نام پر قتل: نو شادی شدہ خاتون کا قتل

لڑکی کے شوہر کو جب اس بات کا پتہ چلا تو اس نے پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے اپنی بیوی کے قتل کی شکایت کی۔

غیرت کے نام پر قتل: نو شادی شدہ خاتون کا قتل

میرٹھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اب اس معاملے کی پوری تحقیقات کرنےکا حکم دیتے ہوئے لڑکی کی لاش کو قبر سے نکالے جانے کا حکم جاری کیا۔ دیر رات لڑکی کی لاش کو قبر سے نکالا گیا اور اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی اس پورے معاملے کا انکشاف ہو سکے گا۔

غیرت کے نام پر قتل: نئی شادی شدہ خاتون کا قتل
میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کی رہنے والی شائنہ نے 17 مئی کو کریم نگر کے رہنے والے فرمان سے عشق کے چلتے اس کے ساتھ قانونی طریقے سےنکاح کرلیا تھا۔

شادی سے ناراض لڑکی کے گھر والوں نے سماج میں بدنامی نہ ہونے کی بات پر لڑکی کو اپنے گھر سے شادی کرنے کی بات کہہ کر اسے اپنے ساتھ گھر لے آئے، لیکن گزشتہ ہفتے اس کی موت کی خبر سے شوہر فرمان کو اس گھر والوں پر شبہ ہوا اور جب اس نے شائنہ کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو اس کا قتل کرنے کی بات سامنے آئی۔

غیرت کے نام پر قتل: نو شادی شدہ خاتون کا قتل

فرمان نے اپنی بیوی کے قاتلوں کو سزا دلانے کے لیے ان کے خلاف پولیس اور انتظامیہ سے مدد کی فریاد کی ہے اس کے بعد شائنہ کی لاش کو قبر سے نکالے جانے پر پولیس اب پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی اس کے قاتلوں کو سزا دینے کی بات کہہ رہی ہے۔

غیرت کے نام پر قتل: نو شادی شدہ خاتون کا قتل

میرٹھ میں اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ تو وہیں فرمان نے لڑکی کے قتل کا الزام اس کے گھر والوں پر لگاتے ہوئے قریب 06 لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ بیوی کے قتل کے بعد اب فرمان کو بھی اپنی جان کا خطرہ بنا ہوا ہے، ایسے میں پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ اس کے بعد ہی شائنہ کی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

غیرت کے نام پر قتل: نو شادی شدہ خاتون کا قتل

ABOUT THE AUTHOR

...view details