اردو

urdu

Ashura 2022: مظفر نگر کے 14 امام بارگاہوں سے نکالا گیا جلوس

By

Published : Aug 9, 2022, 10:43 PM IST

10 محرم یوم عاشورہ کا جلوس شہر کی 14 امام بارگاہ سے نکالا گیا
10 محرم یوم عاشورہ کا جلوس شہر کی 14 امام بارگاہ سے نکالا گیا ()

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں یوم عاشورہ کو 14 امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالا گیا۔

مظفرنگر:محرم الحرام کی دس تاریخ سید الشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اپنے اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ میدان کربلا میں شہید کر دیئے گئے تھے امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ دین کے لیے شہید ہونے گوارا کیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

مظفر نگر کے 14 امام بارگاہوں سے نکالا گیا جلوس

ماتمی جلوس میں موجود مولانا زیدی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آج 10 محرم یوم عاشورہ کا جلوس مظفرنگر کی سبھی امام بارگاہوں سے نکالا گیا انہوں نے بتایا کہ مظفرنگر میں چودہ امام بارگاہ ہیں ان سبھی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالا گیا جو شہر کی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقام پر پہنچا۔ وہیں مظفر نگر کے مختلف مقامات پر رات میں مجلس کا اہتمام کیا جائے گا آج کے جلوس کو لے کر مظفر نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تیاریاں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Ruckus During Tazia: تعزیہ جلوس کے دوران ہنگامہ، چھ افراد زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details