اردو

urdu

University of Kashmir: پروفیسر محمد اسحاق سی سی پی سی کے نئے ڈائریکڑ مقرر

By

Published : Jun 21, 2021, 11:01 PM IST

پروفیسر محمد اسحاق گیر کو 19 برس کا تدریسی تجربہ ہے جبکہ وہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پروفیسر محد اسحاق کے سی سی پی سی کے نئے ڈائریکڑ مقرر
پروفیسر محد اسحاق کے سی سی پی سی کے نئے ڈائریکڑ مقرر

University of Kashmir

: پروفیسر محمد اسحاق سی سی پی سی کے نئے ڈائریکڑ مقرر

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فارما سیوٹیکل سائنسز کے پروفیسر محمد اسحاق گیر نے یونیورسٹی میں شعبہ کرئیر پلانگ اینڈ کونسلنگ یعنی سی سی پی سی میں بحثیت نئے ڈائریکڑ کے طور اپنا عہدہ سنھالا ہے۔

پروفیسر محمد اسحاق گیر کو 19 برس کا تدریسی تجربہ ہے جبکہ وہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے 49 تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں جبکہ مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسں میں بھی پروفیسر نے اپنے مقالے پیش کیے ہیں۔ پروفیسر محد اسحاق کو کئی کانفرسز اور جرائد میں بہترین مقالے پیش کرنے پر پانچ ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
سرینگر: ٹرانسپورٹر سڑک کے کنارے کپڑے فروخت کرنے پر مجبور

پروفیسر محمد اسحاق انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ یعنی آئی سی ایم آر نئی دہلی میں قومی ڈرگ یوٹی لائزیشن ایوولیوشن پروگرام کے ممبر بھی ہیں وہیں حال ہی میں انہیں فارما سیوٹیکل پرائز اتھارٹی کے زیر نگرانی کام کرنے والی ڈرگ اینڈ فوڈ کنڑول آرگنائزیشن جموں و کشمیر رکن بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details