سرینگر:سرینگر میونسپل کارپوریٹرز کے مابین ایک بار پھر ٹھن گئی ہے، میئر کی جانب سے پریس کانفرنس کے بعد ڈپٹی میئر نے بھی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور ایس ایم سی میئر جنید متو کے خلاف دھاندلی اور لوٹ کھسوٹ کا کے الزامات عائد کیے۔ ڈپٹی میئر سمیت دیگر کارپوریٹرز نے میئر جنید متو کے خلاف عدم اعتماد کے ذریعے انہیں میئر کے عہدے سے برطرف کرنے کا عندیہ دیا۔ SMC mayor Vs Deputy mayor
ایس ایم سی کے ڈپٹی مئیر پرویز قادری نے دیگر کارپوریٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایس ایم سی کے میئر جنید متو پر ’’ایم سی سی کو یرغمال‘‘ بنانے کا الزام عائد کیا۔ قادری نے کہا: ’’سرینگر میونسپلٹی کے میئر نے ایس ایم سی میں لوٹ کھسوٹ مچا رکھی ہے۔ وہ غیر قانونی تعمیرات کی کھلے عام اجازت دیکر خاصی رقم بٹور رہے ہیں۔‘‘ SMC Dy Mayor Press Conference