اردو

urdu

رشتہ داروں کے ساتھ سیر پر گئیں دو لڑکیاں درنگ میں غرقاب

By

Published : Jul 15, 2021, 2:56 PM IST

رشتہ داروں کے ساتھ سیر پر گئی دو لڑکیاں غرقاب، سرینگر میں کہرام

سرینگر شہر کے نواب بازار علاقے سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیاں مشہور سیاحتی مقام درنگ میں غرقاب ہو کر فوت ہو گئیں۔

سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان ٹنگ مرگ، بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام درنگ کی سیر پر گیا تھا، جہاں چار لڑکیاں مقامی نالے میں پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ بہہ گئیں۔

رشتہ داروں کے ساتھ سیر پر گئی دو لڑکیاں غرقاب، سرینگر میں کہرام

مقامی باشندوں نے دو لڑکیوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کر لی تاہم پانی کے تیز بہاؤ نے دو لڑکیوں کی جان لے لی۔

غرقاب ہوئی لڑکیوں کے جسد خاکی کو بازیاب کر کے انہیں آبائی علاقہ سرینگر پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:گیلانی کو ای ڈی کا نوٹس

سرینگر کے نواب بازار علاقے میں لڑکیوں کا جسد خاکی پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details