اردو

urdu

Mehbooba Mufti Barred: شمالی کشمیر کا سفر کرنے سے روکا گیا، محبوبہ مفتی

By

Published : Mar 2, 2023, 2:19 PM IST

mehbooba

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں شمالی کشمیر کا دورہ کرنے سے ’’سیکورٹی کا بہانہ بنا کر روکا گیا۔‘‘

سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ محبوبہ مفتی کپوارہ کے کُنن پوشپورہ علاقے کا دورہ کرنے کی خواہاں تھی جہاں گزشہ روز قریب تین ماہ قبل لاپتہ ہوئے ایک مقامی شخص کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی تھی۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انہیں متوفی کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی اجازت نہیں دی گئی۔

سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: ’’کنن پوش پورہ میں عبد الرشید کی مسخ شدہ لاش کی تصویریں دیکھ کر انتہائی پریشان ہو گئی۔ سیکورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے اہل خانہ کے ساتھ ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ’’مہینوں قبل فوج نے عبدالرشید کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا اس کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا اس کا کسی کو اندازہ نہیں۔ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے 2019 کے بعد سے ایسے واقعات اب معمول بن چکے ہیں۔‘‘

گورنمنٹ نوکری اور مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے محبوبہ کا کہنا تھا کہ ’’تحقیقات اور انکوائریاں مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کی فراہمی میں ناکام رہی ہیں۔ ایک حقیقی تحقیقات کا حکم دئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت کم از کم لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور فوج کو چاہئے کہ متاثرہ خاندان کو سرکاری ملازمت اور مالی امداد فراہم کرے۔‘‘

مزید پڑھیں:Kupwara Minor's Murder: نوسالہ بچے کو قتل کرکے دفن کرنے والا ہمسایہ نکلا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرحدی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید ڈار نامی ایک شخص، جو مبینہ طور پر گزشتہ برس دسمبر میں فوج کی جانب سے اٹھائے جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے، کی لاش 75روز بعد بر آمد کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details