Kupwara Minor's Murder: نوسالہ بچے کو قتل کرکے دفن کرنے والا ہمسایہ نکلا

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 9:58 PM IST

نوسالہ بچے کو قتل کرکے دفن کرنے والا ہمسایہ نکلا

معاملے کے سلسلے میں تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد، پولیس آخر کار مرکزی ملزم کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی جس نے مسلسل پوچھ گچھ کے بعد جرم کا اعتراف کر لیا اور اس کی بازیابی کا باعث بنی۔ Kupwara Minor's Murder

سرحدی ضلع کپوارہ کے آوورہ گاؤں کے گذشتہ تین ہفتوں سے لاپتہ آٹھ سالہ بچے کی لاش منگل کے روز گجر پتی جنگل علاقے سے برآمد کی گئی۔ پولیس ذرائع نےبتایا کہ 'آوورہ کے لاپتہ کمسن بچے کی لاش منگل کے روز گجر پتی جنگل علاقے سے بر آمد کی گئی۔ Kupwara Minor's Murder

نوسالہ بچے کو قتل کرکے دفن کرنے والا ہمسایہ نکلا

اہلخانہ کے مطابق کپوارہ کے آوورہ گاؤں میں طالب حسین خان ولد منظور احمد خان 15 فروری کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش آج تین ہفتے کے بعد ایک نزدیکی جنگل سے ایک کھڈے سے برآمد کی گئی۔

دریں اثناء ایس ایس پی کپوارہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بتایا کہ 08 سالہ لڑکے طالب احمد خان کے اچانک لاپتہ ہونے کا معمہ پولیس نے اس وقت حل کر لیا ہے جب اس لڑکے کی لاش ملزم کے انکشاف پر ضلع کپواڑہ کے گاؤں آوورہ کے قریبی جنگلاتی علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔ Kupwara Minor's Murder

طالب حسین ولد منظور احمد خان گاؤں آوورہ 15 فروری 2022 کو گھر سے نکلنے کے چند لمحوں بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سے پولیس انگلیوں پر کھڑی تھی اور لاپتہ لڑکے کی تلاش میں مسلسل مصروف تھی۔ پولیس نے ڈرون اور کتوں کے ذریعے تمام آبی ذخائر، آس پاس کے جنگلات اور مشتبہ مقامات کی تلاشی لی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گزشتہ تین ہفتوں سے مشتبہ افراد کی ایک بڑی تعداد کو مسلسل پوچھ گچھ کے لیے بھی رکھا گیا۔

معاملے کے سلسلے میں تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد، پولیس آخر کار مرکزی ملزم کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی جس نے مسلسل پوچھ گچھ کے بعد جرم کا اعتراف کرلیا اور اس کی بازیابی کا باعث بنی۔

اس تعلق سے ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس نے کہا کہ 'پولیس اور سول سوسائٹی کے کچھ سرکردہ افراد نے اس معصوم بچے کا سراغ لگانے والوں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد بھی بچے کا کوئی اتا پتا نہ چل سکا، تاہم تین ہفتوں تک بچے کی تلاش جاری تھی آخر مقدمے کا ملزم مقتولہ کا ہمسایہ نکلا ہے جس کا نام عامر احمد خان ولد محمد امین خان عمر 19 سال اور اس کی والدہ شہنازہ بیگم عمر 37 سال ہے۔

جنہوں نے اس بچے کو اغوا کرکے قتل کیا تھا جسے تین ہفتوں کی کڑی مشقت کے بعد ایک نزدیکی جنگل کے ایک گڈھے سے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد طالب کی لاش کو آج اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ لوگوں نے اس کارروائی پر پولیس کی کافی ستائش کی، اس واقعہ نے والدین میں خوف و ہراس کا احساس پیدا کر دیا تھا۔

ایڈیشنل ایس پی پردیپ سنگھ، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر راشد یونس، انسپکٹر نذیر احمد ایس ایچ او پی ایس تریہگام اور اظہر شکیل آئی سی پی پی اوورا کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے انتھک کوششوں کے بعد کیس پر کام کیاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.