سرینگر:عالمی وبا کورونا وائرس کے دو برس بعد وادی کشمیر میں امسال محرم کے ایام روایتی انداز اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جا رہے ہیں۔ اس دوران شعرائے کرام واقعہ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کا منظوم تذکرہ نوحہ نگاری کے ذریعے انجام دینے میں مشغول ہیں۔واقعہ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کا تذکرہ شعراء حضرات صدیوں سے مرثیہ نگاری کے ذریعے کرتے آ رہے ہیں اور وادی کشمیر میں بھی واقعہ کربلا کی نسبت سے نوحہ گوئی کی روایت صدیوں سے چلی آرہی ہے۔ Meet Kashmir Nohas Nigar zuhaib Hussain
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے 28 سالہ ذوہیب حسین کا کہنا ہے کہ "نوحہ شاعری کی ایک ایسی صنف ہے جو ہم زیادہ تر عقیدتاً امام حسینؓ کے بارے میں کرتے ہیں۔ امام حسین ؓکے درد اور واقعہ کربلا میں جو ہوا وہ سب نوحہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھر ایک نظام کی شکل لیتی ہے جس کو ہم نوحہ کہتے ہیں۔ غزل کی طرح نوحہ میں بھی ارتقہ ہوا اور جدیدیت آئی ہے۔ آج کا نوحہ روایتی نوحہ سے کافی مختلف ہے۔"